☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی صرف ایک سورت ٹھیک طرح پڑھ سکتا ہو تو کیا وہ لوگوں کی امامت کرا سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر کوئی آدمی صرف ایک سورت ٹھیک طرح پڑھ سکتا ہو تو کیا وہ لوگوں کی امامت کرا سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 8858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ الْحَسَنَ، عَنْ " رَجُلٍ لَا يُحْسِنُ إِلَّا: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ سورة الإخلاص آية 1، يَؤُمُّ قَوْمَهُ وَيُعِيدُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن مغیرہ کہتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو صرف سورة الاخلاص ٹھیک طرح آتی ہو اور وہ لوگوں کو نماز پڑھائے تو اسی سورت کو باربار پڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9006، ترقيم محمد عوامة 8858)
حدیث نمبر: 8859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا لَمْ يَكُنْ مَعَ الرَّجُلِ مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا سُورَةٌ وَاحِدَةٌ ؛ قَرَأَهَا فِي صَلَاتِهِ، وَرَدَّدَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو صرف ایک ہی سورت ٹھیک طرح آتی ہو تو وہ اسے نماز میں بار بار پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9007، ترقيم محمد عوامة 8859)
حدیث نمبر: 8860 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُغِيرَةَ , أَنَّ أَبَا الْمِنْقَرِ , سَأَلَ الْحَسَنَ، فَقَالَ:" إِنَّ الصَّلَاةَ تُقَامُ، وَأَؤُمُّ قَوْمِي، وَلَسْتُ أَقْرَأُ إِلَّا: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ أُرَدِّدُهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نضر نے حضر ت حسن سے سوال کیا کہ مجھے صرف سورة الاخلاص آتی ہے تو کیا میں اسے نماز میں بار بار پڑھ سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9008، ترقيم محمد عوامة 8860)