☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت نماز کو قطع نہیں کرتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت نماز کو قطع نہیں کرتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8848 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ صَلَاتَهُ وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ؛ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ ؛ أَيْقَظَنِي، فَأَوْتَرْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نماز پڑھا کرتے تھے میں آپ کے اور قبلے کے درمیان لیٹی ہوتی تھی، جب آپ وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو مجھے جگادیتے اور میں وتر ادا کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8996، ترقيم محمد عوامة 8848)
حدیث نمبر: 8849 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَنْظَلَةَ الْجُمَحِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا ابْنُ الزُّبَيْرِ فَمَرَّتْ بَيْنَ أَيْدِينَا امْرَأَةٌ بَعْدَ مَا قَدْ صَلَّيْنَا رَكْعَةً أَوْ رَكْعَتَيْنِ، فَلَمْ يُبَالِ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر نے ایک مرتبہ ہمیں نماز پڑھائی، ایک یا دو رکعتیں پڑھنے کے بعد ایک عورت ہمارے آگے سے گذری تو حضرت عبد اللہ بن زبیر نے اس کی کوئی پرواہ نہ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8997، ترقيم محمد عوامة 8849)
حدیث نمبر: 8850 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ، وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ، وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي، وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حالت حیض میں رات کے وقت لیٹی ہوتی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، میری چادر کا کچھ حصہ آپ پر ہوتا تھا اور کچھ مجھ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8998، ترقيم محمد عوامة 8850)
حدیث نمبر: 8851 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، عَنِ الْمَرْأَةِ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيِ الرَّجُلِ وَهُوَ يُصَلِّي؟ قَالَ:" لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فراء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی عورت اس کے سامنے سے گذر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8999، ترقيم محمد عوامة 8851)
حدیث نمبر: 8852 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: ذُكِرَ لَهُ أَنَّ الْمَرْأَةَ، وَالْحِمَارَ، وَالْكَلْبَ يَقْطَعُونَ الصَّلَاةَ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ سورة فاطر آية 10 لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ، وَلَكِنَّهُ يُكْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ کیا عورت، گدھے اور کتے کے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟ انہوں نے جواب میں اس آیت مبارکہ کی تلاوت فرمائی {إلَیْہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُہُ } یعنی پاکیزہ کلمے اللہ کی طرف چڑھتے ہیں اور نیک عمل بھی اسی کی طرف بلند ہوتا ہے۔ پھر فرمایا نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی البتہ ایسا کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9000، ترقيم محمد عوامة 8852)