☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في قراءة القرآن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في قراءة القرآن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 13
حديث رقم: 8816 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ: " رَتِّلْ، فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، فَإِنَّهُ زَيْنُ الْقُرْآنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے سامنے قرآن مجید کی تلاوت کی تو انہوں نے فرمایا کہ میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں، ترتیل سے پڑھو کیونکہ یہ قرآن کی زینت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8964، ترقيم محمد عوامة 8816)
حديث رقم: 8817 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : وَرَتِّلِ الْقُرْءَانَ تَرْتِيلا سورة المزمل آية 4، قَالَ:" بَيِّنْهُ تَبْيِينًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیلاً } کا معنی یہ بیان فرماتے ہیں کہ قرآن کو خوب واضح کرکے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8965، ترقيم محمد عوامة 8817)
حديث رقم: 8818 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: وَرَتِّلِ الْقُرْءَانَ تَرْتِيلا سورة المزمل آية 4، قَالَ:" بَعْضُهُ عَلَى إِثرِ بَعْضٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیلاً } کا معنی یہ بیان فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کو ترتیب سے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8966، ترقيم محمد عوامة 8818)
حديث رقم: 8819 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي وَائِلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي نَخْلَةَ يُقَالَ لَهُ: نَهِيكُ بْنُ سِنَانٍ: إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ كَيْفَ تَقْرَأُ هَذَا الْحَرْفَ، أَيَاءً تَجِدُهُ أَمْ أَلِفًا؟" مِنْ مَاءٍ غَيْرِ يَاسِنٍ أَوْ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ آسِنٍ سورة محمد 15 فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: وَكُلَّ الْقُرْآنِ أَحْصَيْتَ غَيْرَ هَذَا؟ قَالَ: فَقَالَ لَهُ: إِنِّي لَأَقْرَأُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، قَالَ: هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ... إِنَّ قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، لَا يَتَجَاوَزُ تَرَاقِيَهُمْ، وَلَكِنَّ الْقُرْآنَ إِذَا وَقَعَ فِي الْقَلْبِ، فَرَسَخَ ؛ نَفَعَ. إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلاةِ الرُّكُوعُ، وَالسُّجُودُ، قَالَ: وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنِّي لَأَعْرِفُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ يَقْرَأُ بِهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ بنو بجیلہ کا ایک آدمی جس کا نام نہیک بن سنان تھا وہ حضرت ابن مسعود کے پاس آیا، اس نے کہا کہ اے ابو عبدا لرحمن! آپ اس لفظ کو کیسے پڑھیں گے یاء کے ساتھ یا الف کے ساتھ یعنی { مِنْ مَائٍ غَیْرِ یَاسِنٍ } پڑھیں گے یا { مِنْ مَائٍ غَیْرِ آسِنٍ } حضرت عبد اللہ نے اس سے فرمایا کہ کیا تم نے اس مقام کے علاوہ باقی سارا قرآن مجید یاد کرلیا اور سمجھ لیا ہے؟ اس نے کہا کہ میں ایک رکعت میں مفصل کی تلاوت کرتا ہوں۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ تم اشعار کی طرح قرآن کو بھی بغیر سوچے سمجھے پڑھتے ہو! بعض لوگ ایسے ہیں جو قرآن کی تلاوت تو کرتے ہیں لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا، قرآن نفع تب دے گا جب دل میں اتر کر راسخ ہوجائے۔ افضل نماز وہ ہے جس میں ر کو ع اور سجدے زیادہ ہوں۔ حضرت عبداللہ نے یہ بھی فرمایا کہ میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8967، ترقيم محمد عوامة 8819)
حديث رقم: 8820 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٌ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ:" كَانَ يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ مَدًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الفاظ کی آواز کو بہت لمبا کرکے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8968، ترقيم محمد عوامة 8820)
حديث رقم: 8821 مصنف ابن أبي شيبة
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {1} الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {2} سورة الفاتحة آية 1-2 يَعْنِي: حَرْفًا حَرْفًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ کو ایک ایک حرف کرکے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8969، ترقيم محمد عوامة 8821)
حديث رقم: 8822 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ:" كَانَ مُحَمَّدٌ إِذَا قَرَأَ ؛ مَضَى فِي قِرَاءَتِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد جب قراءت کرتے تو قراءت کرتے جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8970، ترقيم محمد عوامة 8822)
حديث رقم: 8823 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: كَانَ عَطَاءٌ، وَمُجَاهِدٌ: " يَهُذَّانِ الْقُرْآنَ هَذًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت مجاہد قرآن کو تیز تیز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8971، ترقيم محمد عوامة 8823)
حديث رقم: 8824 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ الْقُرَظِيَّ، يَقُولُ: " لَأَنْ أَقْرَأَ إِذَا زُلْزِلَتْ، وَالْقَارِعَةُ لَيْلَةً أُرَدِّدُهُمَا، وَأَتَفَكَّرُ فِيهِمَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَبِيتَ أُهُذُّ الْقُرْآنَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب قرظی فرماتے ہیں کہ میں ساری رات سورة الزلزال اور سورة القارعۃ کی بار بار تلاوت کرتا رہوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایک رات میں پورا قرآن تیزی سے پڑھ لوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8972، ترقيم محمد عوامة 8824)
حديث رقم: 8825 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عِيسَى الْخَيَّاطُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَا تَهُذُّوا الْقُرْآنَ كَهَذِّ الشِّعْرِ، وَلَا تَنْثُرُوهُ نَثْرَ الدَّقَلِ، وَقِفُوا عِنْدَ عَجَائِبِهِ، وَحَرِّكُوا بِهِ الْقُلُوبَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کو اشعار کی طرح تیزی سے اور بلا سوچے سمجھے نہ پڑھو، اسے خراب کھجوروں کی طرح ادھر ادھر مت کرو، اس کے عجائب پر ٹھہر کر غور کرو اور اس کی تلاوت کے دوران دلوں کو حرکت دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8973، ترقيم محمد عوامة 8825)
حديث رقم: 8826 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، بَعْضِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ:" إِنَّكُمْ لَا تَسْتَطِيعُونَهَا، فَقِيلَ لَهَا أَخْبِرِينَا بِهَا، فَقَرَأَتْ قِرَاءَةً تَرَسَّلَتْ فِيهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ ٔ مطہرہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاوت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ ان سے عرض کیا گیا کہ آپ بتادیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت آہستہ آہستہ تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8974، ترقيم محمد عوامة 8826)
حديث رقم: 8827 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ الْمُكْتِبِ، قَالَ: سُئِلَ مُجَاهِدٌ عَنْ رَجُلَيْنِ قَرَأَ أَحَدُهُمَا الْبَقَرَةَ، وَقَرَأَ الْآخَرُ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ ؛ فَكَانَ رُكُوعُهُمَا وَسُجُودُهُمَا وَجُلُوسُهُمَا سَوَاءً، أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ: الَّذِي قَرَأَ الْبَقَرَةَ، ثُمَّ قَرَأَ مُجَاهِدٌ: وَقُرْءَانًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنْزِيلا سورة الإِسراء آية 106"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے دو آدمیوں کے بارے میں سوال کیا گیا جن میں سے ایک نے سورة البقرۃ کی تلاوت کی اور دوسرے نے سورة البقرۃ اور سورة آل عمران کی تلاوت کی۔ ان دونوں کے رکوع، سجود اور جلوس برابر تھے، ان میں سے کس نے افضل عمل کیا؟ حضرت مجاہد نے فرمایا کہ جس نے سورة البقرۃ کی تلاوت کی۔ پھر حضرت مجاہد نے یہ آیت پڑھی { وَقُرْآنًا فَرَقْنَاہُ لِتَقْرَأَہُ عَلَی النَّاسِ عَلَی مُکْثٍ وَنَزَّلْنَاہُ تَنْزِیلاً } [الاسرائ: ١٠٦] [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8975، ترقيم محمد عوامة 8827)
حديث رقم: 8828 مصنف ابن أبي شيبة
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: ثَنَا بَيَانٌ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ :" إِنَّ مِنْ أَقْرَأ النَّاسِ مُنَافِقًا لَا يَتْرُكُ وَاوًا وَلَا أَلِفًا يَلْفِتُهُ بِلِسَانِهِ، كَمَا تَلْفِتُ الْبَقَرَةُ الْخَلَا بِلِسَانِهَا لَا يَتَجَاوَزُ تَرْقُوَتَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات قرآن کا سب سے زیادہ تلاوت کرنے والا وہ منافق ہوتا ہے جو نہ کوئی الف چھوڑتا ہے اور نہ کوئی واؤ، اس کی زبان ایسے چلتی ہے جیسے گائے کی زبان جگالی میں چلتی ہے لیکن قرآن اس کے حلق سے آگے نہیں بڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8976، ترقيم محمد عوامة 8828)