☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
انبیائ کے علاوہ کسی پر درود پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← انبیائ کے علاوہ کسی پر درود پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 8808 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حدثنا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حدثنا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَا أَعْلَمُ الصَّلَاةَ تَنْبَغِي مِنْ أَحَدٍ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ کسی پر درود پڑھنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8955، ترقيم محمد عوامة 8808)
حدیث نمبر: 8809 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، نُبَيْحٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نُبَيْحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَعِينُهُ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، قَالَ: انْصَرِفْ، أَنَا آتِيكُمْ، فَأَتَانَا، وَقَدْ قُلْتُ لِلْمَرْأَةِ: لَا تُكَلِّمِنَّ رَسُولَ اللَّهِ وَلَا تُؤْذِينَهُ، فَلَمَّا خَرَجَ، قَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلِّ عَلَيَّ وَعَلَى زَوْجِي، فَقَالَ: صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكِ وَعَلَى زَوْجِكِ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْتِينَا، وَلَا تَدْعُو لَنَا؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ایک قرضے کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تم چلے جاؤ، میں خود تمہارے گھر آتا ہوں۔ میں نے گھر آکر اپنی بیوی سے کہا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی بات نہ کرنا اور آپ کو تکلیف نہ دینا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو اس نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! میرے لئے اور میرے خاوند کے لئے رحمت کی دعا کردیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تجھ پر اور تیرے خاوند پر رحمت نازل فرمائے۔ اس عورت نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! آپ ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ہمیں کیوں نہیں بلالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8956، ترقيم محمد عوامة 8809)
حدیث نمبر: 8810 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، ابْنِ أَبِي أَوْفَى
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةِ أَبِي ؛ فَقَبِلَهَا"، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اپنے والد کی زکوٰۃ لے کر حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمت نازل فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8957، ترقيم محمد عوامة 8810)