☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز کے بارے میں سوال کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نماز کے بارے میں سوال کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 8719 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعًا، يَقُولُ: قَالَ سُفْيَانُ فِي رَجُلٍ زَالَتِ الشَّمْسُ وَهُوَ فِي الْحَضَرِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى السَّفَرِ كَيْفَ يُصَلِّي؟ قَالَ:" إِنْ كَانَ فِي وَقْتِ الظُّهْرِ ؛ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی سورج کے زائل ہونے کے وقت حضر میں تھا، پھر سفر پر روانہ ہوگیا، وہ کیسے نماز پڑھے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر ظہر کے وقت میں پڑھے تو دو رکعتیں پڑھے گا۔ حضر ت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ جب یہاں سورج زائل ہوجائے تو سفر مں چار رکعتیں پڑھے گا۔ حضرت سفیان اس مسافر کے بارے میں جو کسی مقیم کے ساتھ نماز میں داخل ہو اور اس کے ساتھ ایک رکعت پڑھے، پھر کچھ دیکھے اور بات کرے، اتنے میں امام نمازپڑھ لے، فرماتے ہیں کہ مسافر دو رکعتوں کا اعادہ کرے گا پھر اس اصل کی طرف لوٹ آئے گا۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ چار رکعتیں پڑھے گا کیونکہ اس نے اپنے اوپر چار رکعتیں فرض کرلی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8861، ترقيم محمد عوامة 8719)
حدیث نمبر: 8720 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ، يَقُولُ: فِي رَجُلٍ دَخَلَ مَعَ الإِمَامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَرَعَفَ، فَذَهَبَ، فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ جَاءَ، وَقَدْ صَلَّى الإِمَامُ، وَلَمْ يَتَكَلَّمِ الرَّجُلُ، قَالَ سُفْيَانُ: يُصَلِّي صَلاةَ الإِمَامِ رَكْعَتَيْنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی جمعہ کے دن امام کے ساتھ جماعت میں داخل ہوا، پھر اس کی نکسیر جاری ہوگئی، جب وہ وضو کرکے آیا تو امام نماز پڑھ چکا تھا، لیکن اس نے کسی سے بات نہیں کی، اب وہ کیا کرے؟ حضرت سفیان نے فرمایا کہ وہ امام کی نماز کی طرح دو رکعتیں پڑھے۔ حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ وہ چار رکعتیں پڑھے البتہ اگر اس نے امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھ لی ہو تو پھر دو رکعتیں پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8865، ترقيم محمد عوامة 8720)