☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لئے کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لئے کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8568 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " هَلْ تَعْلَمُونَ صَلَاةً يُقْعَدُ فِيهَا كُلِّهَا؟ فَقَالَ: ذَاكَ رَجُلٌ أَدْرَكَ مِنَ الْمَغْرِبِ رَكْعَةً، فَيَقْعُدُ فِيهِنَّ جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں کہ کیا تم جانتے ہو ایسی کون سی نماز ہے جس کی ہر رکعت کے بعد بیٹھا جائے گا؟ یہ اس شخص کی نماز ہے جسے مغرب کی ایک رکعت ملے، وہ ہر رکعت کے بعد قعدہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8708، ترقيم محمد عوامة 8568)
حدیث نمبر: 8569 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَدْرَكَ مَسْرُوقٌ وَجُنْدُبٌ رَكْعَةً مِنَ الْمَغْرِبِ فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَامُ قَامَ مَسْرُوقٌ فَأَضَافَ إِلَيْهَا رَكْعَةً، ثُمَّ جَلَسَ وَقَامَ جُنْدُبٌ فِيهِمَا جَمِيعًا، ثُمَّ جَلَسَ فِي آخِرِهَا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعَبْدِ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" كِلاهُمَا قَدْ أَحْسَنَ. وَأَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ أَحَبُّ إِلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق اور حضرت جندب کو مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو حضرت مسروق کھڑے ہوئے، ایک رکعت پڑھی اور بیٹھ گئے، جندب نے دو رکعتیں پڑھیں پھر قعدہ کیا۔ اس بات کا ذکر حضرت عبداللہ سے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا البتہ مسروق کا عمل مجھے زیادہ پسند ہے اور میں بھی یہی کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8709، ترقيم محمد عوامة 8569)
حدیث نمبر: 8570 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّ جُنْدُبًا وَمَسْرُوقًا خَرَجَا يُرِيدَانِ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ، فَأَدْرَكَا مَعَ الْإِمَامِ رَكْعَةً، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ، جَلَسَ مَسْرُوقٌ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، وَلَمْ يَجْلِسْ جُنْدُبٌ، قَالَ: وَقَرَأَ جُنْدُبٌ فِي الرَّكْعَةِ الَّتِي أَدْرَكَ، وَلَمْ يَقْرَأْ مَسْرُوقٌ، فَأَتَيَا ابْنَ مَسْعُودٍ، فَذَكَرَا لَهُ مَا صَنَعَا؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كِلَاكُمَا قَدْ أَحْسَنَ. وَأَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ أَحَبُّ إِلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت جندب اور حضرت مسروق ایک مرتبہ مغرب کی نماز کے ارادے سے نکلے، ان دونوں حضرات کو امام کے ساتھ مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو اپنی باقی نماز کی ادائیگی کے دوران حضرت مسروق دوسری رکعت کے بعد بیٹھ گئے، جبکہ حضرت جندب نہ بیٹھے۔ جو رکعت امام کے ساتھ ملی تھی اس میں حضرت جندب نے قرائت کی لیکن حضرت مسروق نے قراءت نہ کی۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے ان دونوں حضرات کے عمل کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا لیکن میں وہ کروں گا جو مسروق نے کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8710، ترقيم محمد عوامة 8570)
حدیث نمبر: 8571 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْمُثَنَّى الْجُهَنِيُّ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: " إِذَا أَدْرَكَ مَعَ الْإِمَامِ رَكْعَةً مِنَ الْأَرْبَعِ، فَلَا يَقْعُدُ إِلَّا فِي آخِرِهِنَّ ؛ فَإِنَّهُ لَا يَقْعُدُ مِنَ الصَّلَاةِ إِلَّا فِي قَعْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ جس شخص کو امام کے ساتھ چار رکعتوں میں سے ایک رکعت ملے وہ صرف آخری رکعت کے بعد قعدہ کرے کیونکہ نماز میں صرف دو قعدے ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8711، ترقيم محمد عوامة 8571)
حدیث نمبر: 8572 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُدْرِكُ رَكْعَةً مِنَ الْمَغْرِبِ؟ قَالَ:" يَقْعُدُ فِي كُلِّهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس شخص کو مغرب کی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ملے وہ ہر رکعت کے بعد بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8712، ترقيم محمد عوامة 8572)