☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دعا میں آواز بلند کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← دعا میں آواز بلند کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 8545 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ:" أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالدُّعَاءِ، فَرَمَاهُ بِالْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے ایک آدمی کو دعا میں آواز بلند کرتے سنا تو اس کو ایک کنکر مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8684، ترقيم محمد عوامة 8545)
حدیث نمبر: 8546 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا". يَعْنِي: فِي رَفْعِ الصَّوْتِ بِالدُّعَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دعا میں آواز اونچی کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ تم کسی بہرے یا دور والے کو نہیں پکار رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8685، ترقيم محمد عوامة 8546)
حدیث نمبر: 8547 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ، عَنْ أَنَسٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس اور حضرت حسن نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی کی دعا اس کے ساتھ بیٹھا ہوا شخص سن سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8686، ترقيم محمد عوامة 8547)
حدیث نمبر: 8548 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانُوا يَجْتَهِدُونَ فِي الدُّعَاءِ، وَلَا يُسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسلاف خوب دعا کیا کرتے تھے لیکن ان کی آواز کی صرف بھنبھناہٹ سنائی دیتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8688، ترقيم محمد عوامة 8548)
حدیث نمبر: 8549 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، صَدَقَةَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ صَدَقَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الْمُصَلِّيَ إِذَا صَلَّى يُنَاجِي رَبَّهُ ؛ فَلْيَعْلَمْ أَحَدُكُمْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نمازی جب نماز پڑھتا ہے تو اپنے رب سے مناجات کرتا ہے، پس تم میں سے ہر ایک کو جان لینا چاہئے کہ وہ کس سے مناجات کررہا ہے، لہٰذا نماز میں آپس کی باہمی گفتگو کی طرح آواز اونچی نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8689، ترقيم محمد عوامة 8549)
حدیث نمبر: 8550 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، أَبِي عُثْمَانَ ، أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَجْهَرُونَ بِالتَّكْبِيرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّهَا النَّاسُ أَرْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ ؛ إِنَّكُمْ لَيْسَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا، إِنَّكُمْ تَدْعُونَ سَمِيعًا قَرِيبًا، وَهُوَ مَعَكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگ اونچی آواز سے تکبیر کہنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اے لوگو! اپنی جانوں کے ساتھ نرمی کرو، تم کسی بہرے یا دور والے کو نہیں بلکہ سننے والے اور قریب والے کو پکار رہے ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8690، ترقيم محمد عوامة 8550)
حدیث نمبر: 8551 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُسَيْبٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ الْمَغْرِبَ، فَلَمَّا جَلَسْتُ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ، رَفَعْتُ صَوْتِي بِالدُّعَاءِ، فَانْتَهَرَنِي، فَلَمَّا انْصَرَفْتُ قُلْتُ: لَهُ مَا كَرِهْتَ مِنِّي؟ قَالَ: ظَنَنْتَ أَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِقَرِيبٍ مِنَّا؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن نسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، جب میں دوسری رکعت میں بیٹھا تو میں نے دعا میں آواز کو بلند کیا، انہوں نے مجھے اس پر جھڑکا۔ جب میں نے نماز مکمل کرلی تو میں نے ان سے کہا کہ میرا کون سا عمل آپ کو ناپسند ہوا؟ انہوں نے فرمایا کہ تمہارا خیال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے قریب نہیں ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8691، ترقيم محمد عوامة 8551)