☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر نکسیر نہ رکے تو کیا کیا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر نکسیر نہ رکے تو کیا کیا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8470 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا لَمْ يَسْكُنِ الرُّعَافُ، سَدَّهُ، ثُمَّ بَادَرَ، فَصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر نکسیر نہ رکے تو ناک باندھ کر نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8608، ترقيم محمد عوامة 8470)
حدیث نمبر: 8471 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " إِذَا لَمْ يَنْقَطِعِ الرُّعَافُ، أَوْمَأَ صَاحِبُهُ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر نکسیر نہ رکے تو آدمی اشارے سے نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8609، ترقيم محمد عوامة 8471)
حدیث نمبر: 8472 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي رَجُلٍ رَعَفَ فَلَمْ يَرْقَأْ عَنْهُ حَتَّى يَخْشَى فَوْتَ الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" يَشُدُّ مِنْخَرَيْهِ بِخِرْقَةٍ، وَيُبَادِرُ، فَيُصَلِّي"، قُلْتُ: إِذًا يَقَعُ فِي جَوْفِهِ، قَالَ: وَلَوْ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جس کی نکسیر نہ رک رہی ہو اور اسے نماز کے قضا ہونے کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ اپنے ناک کو کسی کپڑے سے باندھ کر نماز پڑھ لے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا اس طرح تو وہ اس کے پیٹ میں جائے گی۔ انہوں نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8610، ترقيم محمد عوامة 8472)
حدیث نمبر: 8473 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُدَارِي مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَنْ يَخَافَ فَوْتَ الْوَقْتِ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ بَادَرَ، فَصَلَّى"، يَعْنِي: الرُّعَافَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک نکسیر کا مقابلہ کرے گا جب تک اسے نماز کے قضا ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ اگر اس کا اندیشہ ہو تو اسی حال میں نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8611، ترقيم محمد عوامة 8473)
حدیث نمبر: 8474 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ:" أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ صَلَّى وَإِنَّ جُرْحَهُ لَيَثْعُب دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس حال میں نماز پڑھی کہ آپ کے زخم سے خون رس رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8612، ترقيم محمد عوامة 8474)