☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 8454 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، قُدَامَةُ الْعَامِرِيُّ ، جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا قُدَامَةُ الْعَامِرِيُّ ، عَنْ جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّدَ هَذِهِ الْآيَةَ حَتَّى أَصْبَحَ: إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ سورة المائدة آية 118"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس آیت کو دہراتے رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی: اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں، اگر تو انہیں معاف کردے تو تو غالب، حکمت والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8590، ترقيم محمد عوامة 8454)
حدیث نمبر: 8455 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي بِهِمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ يُرَدِّدُ هَذِهِ الْآيَةَ: فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ {70} إِذِ الأَغْلالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلاسِلُ يُسْحَبُونَ {71} فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ {72} سورة غافر آية 70-72"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبید طائی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ماہ رمضان میں حضرت سعید بن جبیر نماز پڑھتے ہوئے اس آیت کو دہرا رہے تھے: وہ عنقریب معلوم کرلیں گے جب کہ ان کی گردنوں میں طوق اور زنجیریں ہوں گی اور گھسیٹے جائیں گے یعنی کھولتے ہوئے پانی میں پھر آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8591، ترقيم محمد عوامة 8455)
حدیث نمبر: 8456 مصنف ابن ابی شیبہ
تَمِيمًا الدَّارِيَّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ , أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ رَدَّدَ هَذِهِ الْآيَةَ:" أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ سورة الجاثية آية 21"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم داری نے اس آیت کو بار بار دہرایا { أَمْ حَسِبَ الَّذِینَ اجْتَرَحُوا السَّیِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَہُمْ کَاَلَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَائً مَحْیَاہُمْ وَمَمَاتُہُمْ }: وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوں گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8592، ترقيم محمد عوامة 8456)
حدیث نمبر: 8457 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ نُسَيْرٍ أَبِي طُعْمَةَ مَوْلَى الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ:" كَانَ الرَّبِيعُ بْنُ خُثَيْمٍ يُصَلِّي فَمَرَّ بِهَذِهِ الْآيَةِ: أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ سورة الجاثية آية 21، حَتَّى خَتَمَهَا، يُرَدِّدُهَا حَتَّى أَصْبَحَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نسیر بن ابی طعمہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم نماز پڑھتے ہوئے جب اس آیت پر پہنچے: وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوں گے؟ تو صبح تک اسے ہی دہراتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8593، ترقيم محمد عوامة 8457)
حدیث نمبر: 8458 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، شُعْبَةُ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ ، يَقُولُ: " قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ فِي عَامِ الْفَتْحِ سُورَةَ الْفَتْحِ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَرَجَّعَ فِي قِرَاءَتِهِ"، قَالَ مُعَاوِيَةُ:" وَلَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ يَجْتَمِعَ عَلَيَّ النَّاسُ ؛ لَحَكَيْتُ لَكُمْ قِرَاءَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال اپنی سواری پر بار بار سورة الفتح کی تلاوت فرماتے رہے۔ حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے لوگوں کے جمع ہوجانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں تمہیں قراءت کا انداز بتاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8594، ترقيم محمد عوامة 8458)
حدیث نمبر: 8459 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ:" كَانُوا يُحِبُّونَ أَنْ يُرَجِّعُوا بِالْآيَةِ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ اسلاف کو یہ بات پسند تھی کہ رات کے آخری حصہ میں ایک ہی آیت کو بار بار پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8595، ترقيم محمد عوامة 8459)
حدیث نمبر: 8460 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: أُرَاهُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَقِفَ الرَّجُلُ عِنْدَ الْآيَةِ، فَيُرَدِّدَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی ایک آیت پر ٹھہر جائے اور اسے بار بار پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8596، ترقيم محمد عوامة 8460)