☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8449 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ :" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُنَيْسٍ إِلَى خَالِدِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ:" فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنْهُ، وَذَلِكَ فِي وَقْتِ الْعَصْرِ، خِفْتُ أَنْ يَكُونَ دُنُوُّهُ مُحَاوَلَةٌ أَوْ مُزَاوَلَةٌ، فَصَلَّيْتُ وَأَنَا أَمْشِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن انیس کو خالد بن سفیان کی طرف بھیجا۔ وہ فرماتے ہیں کہ جب میں اس کے پاس پہنچا تو یہ عصر کا وقت تھا، مجھے خوف تھا کہ مجھے اس تک پہنچنے کے لئے کچھ کوشش کرنی پڑے گی، لہٰذا میں نے چلتے ہوئے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8585، ترقيم محمد عوامة 8449)
حدیث نمبر: 8450 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي الصَّهْبَاءِ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُجَاهِدًا أَقْبَلَ مِنَ الْبَطْحَاءِ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ قَرَأَ سَجْدَةً ؛ فَسَجَدَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَطَاءٍ؟، قَالَ: وَمَا تَعْجَبُ مِنْ ذَا؟ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلُّونَ وَهُمْ يَمْشُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الصہباء فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت مجاہد کو دیکھا وہ بطحاء سے آرہے تھے، جب وہ مسجد حرام پہنچے تو انہوں نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ کیا۔ میں نے اس بات کا حضرت عطاء سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں تعجب کی کیا بات ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب چلتے ہوئے نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8586، ترقيم محمد عوامة 8450)
حدیث نمبر: 8451 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: سَأَلْتهُ عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي وَهُوَ يَمْشِي؟، قَالَ: لَا بَأْسَ، يُومِئُ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبد العزیز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے سوال کیا کہ کوئی شخص چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اشارے سے نما زپڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8587، ترقيم محمد عوامة 8451)
حدیث نمبر: 8452 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إِنْ كَانَ أَحَدُنَا يُصَلِّي، وَهُوَ يَسْعَى، يَعْنِي: فِي الْحَرْبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جنگ میں ہم چلتے ہوئے نماز پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8588، ترقيم محمد عوامة 8452)
حدیث نمبر: 8453 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ:" أَنَّهُ صَلَّى وَهُوَ مُمْسِكٌ بِعِنَانِ دَابَّتِهِ وَهُوَ يَمْشِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ازرق بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ نے اپنی سواری کی لگام تھامے ہوئے چلتے ہوئے نماز پڑھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8589، ترقيم محمد عوامة 8453)