☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رکوع وسجود افضل ہیں یا قیام؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← رکوع وسجود افضل ہیں یا قیام؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 8433 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ النَّبِيَّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُومُ فِي الصَّلَاةِ حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ لَهُ؟ فَقَالَ:" أَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صحابی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں اتنی دیر قیام فرماتے کہ آپ کے پاؤں مبارک ورم آلود ہوجاتے، آپ سے کسی نے اس بارے میں کمی کرنے کو کہا تو آپ نے فرمایا کہ کیا مں، اللہ کا شکر گذار بندہ نہ بنوں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8569، ترقيم محمد عوامة 8433)
حدیث نمبر: 8434 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، وَسُفْيَانَ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَسُفْيَانَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8570، ترقيم محمد عوامة 8434)
حدیث نمبر: 8435 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " طُولُ الْقِيَامِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كَثْرَةِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ لمبا قیام مجھے رکوع و سجود کی کثرت سے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8571، ترقيم محمد عوامة 8435)
حدیث نمبر: 8436 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ حَسَّانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ أَوْ سَأَلْتُ أَبَا مِجْلَزٍ , عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ، أطول الْقِرَاءَة أَحَبُّ إِلَيْكَ أَوْ كَثْرَةُ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ؟، فَقَالَ: لَا، بَلْ طُولُ الْقِرَاءَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج بن حسان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز سے تہجد کی نماز کے بارے میں سوال کیا کہ لمبی قراءت آپ کو زیادہ پسند ہے یا زیادہ رکوع و سجود؟ انہوں نے فرمایا لمبی قراءت مجھے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8572، ترقيم محمد عوامة 8436)
حدیث نمبر: 8437 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالَ: " لَا تُطِيلُ الْقِرَاءَةَ فِي الصَّلَاةِ، فَيَعْرِضَ لَكَ الشَّيْطَانُ، فَيَفْتِنَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن رافع فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ نماز میں لیب قراءت نہ کرو ورنہ شیطان تمہیں فتنے میں ڈال دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8573، ترقيم محمد عوامة 8437)
حدیث نمبر: 8438 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَّ رَجُلًا أَتَى إِلَى أَبِي ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ، فَقَالَ: أَيْنَ أَبُو ذَرٍّ ؟، فَقَالُوا: هُوَ فِي سَفْحِ ذَاكَ الْجَبَلِ، فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ ؛ فَإِذَا هُوَ يُصَلِّي، فَإِذَا هُوَ يُقِلُّ الْقِيَامَ، وَيُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، قَالَ: فَلَمَّا صَلَّى، قُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ، رَأَيْتُكَ تُصَلِّي، تُقِلُّ الْقِيَامَ، وَتُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَقَالَ: إِنِّي حُدِّثْتُ:" أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ مُسْلِمٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً، إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً، وَكَفَّرَ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی الجعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو ذر کے پاس آیا اور اس نے پوچھا کہ ابو ذر کہاں ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ وہ پہاڑ کی چوٹی پر اپنے چھوٹے سے ریوڑ کے ساتھ ہیں۔ میں ان کے پاس آیا تو وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ وہ قیام کو مختصر رکھتے اور رکوع و سجود زیادہ کررہے تھے۔ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو میں نے عرض کیا اے ابو ذر! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نماز میں قیام کو مختصر رکھتے اور رکوع و سجود زیادہ کرتے تھے، اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان اللہ کے لئے ایک سجدہ کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کے ایک درجہ کو بڑھا دیتے ہیں اور اس سے ایک گناہ کو کم کردیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8574، ترقيم محمد عوامة 8438)
حدیث نمبر: 8439 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، أَبِي مُصْعَبٍ الْأَسْلَمِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِي مُصْعَبٍ الْأَسْلَمِيِّ : أَنَّ غُلَامًا مِنْ أَسْلَمَ كَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَفَّ لَهُ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ لِي أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ، أَوْ يَجْعَلَنِي فِي شَفَاعَتِكَ، قَالَ: نَعَمْ، وَأَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مصعب اسلمی کہتے ہیں کہ اسلم کا ایک غلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، ایک مرتبہ اس نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کردے یا مجھے آپ کی شفاعت نصیب کردے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ٹھیک ہے، تم زیادہ سجدوں کے ذریعے میری مدد کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8575، ترقيم محمد عوامة 8439)
حدیث نمبر: 8440 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ مَسْرُوقٍ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي حَتَّى تَجْلِسَ امْرَأَتُهُ تَبْكِي خَلْفَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق اتنی لمبی نما ز پڑھتے تھے کہ ان کے پیچھے ان کی اہلیہ بیٹھ کر رونے لگتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8576، ترقيم محمد عوامة 8440)
حدیث نمبر: 8441 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَسُفْيَانَ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ مُرَّةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنَّكَ مَا دُمْتَ فِي صَلَاةٍ ؛ تَقْرَعُ بَابَ الْمَلِكِ، وَمَنْ يُكْثِرُ قَرْعَ بَابِ الْمَلِكِ يُوشِكُ أَنْ يُفْتَحَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ جب تک تم نماز میں ہوتے ہو تو تم بادشاہ کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہوتے ہو اور جو زیادہ دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اس کے لئے کھول ہی دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8577، ترقيم محمد عوامة 8441)
حدیث نمبر: 8442 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " طُولُ الْقِيَامِ فِي الصَّلَاةِ أَفْضَلُ مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ لمبا قیام رکوع و سجود سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8578، ترقيم محمد عوامة 8442)
حدیث نمبر: 8443 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: " إِذَا هَمَمْتَ بِخَيْرِ فَعَجِّلْهُ، وَإِذَا أَتَاكَ الشَّيْطَانُ، فَقَالَ: إِنَّكَ تُرَائِي فَزِدْهَا طُولًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن قیس فرماتے ہیں کہ جب تم کسی بھلائی کا ارادہ کرلو تو اسے جلدی سے کر گذرو، جب تمہارے پاس شیطان آئے اور کہے کہ تو تو ریا کار ہے۔ اس صورت میں تم قیام کو اور لمبا کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8579، ترقيم محمد عوامة 8443)