☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جوحضرات استسقاء کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جوحضرات استسقاء کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 8428 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِيسَى بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ نَسْتَسْقِي، فَمَا زَادَ عَلَى الاسْتَغْفَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مروان اسلمی کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ بارش کی دعا کرنے نکلے، انہوں نے صرف استغفار کی دعا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8564، ترقيم محمد عوامة 8428)
حدیث نمبر: 8429 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ يَسْتَسْقِي فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ:" اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا سورة نوح 10-12، اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ؛ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا"، ثُمَّ نزل، فَقَالُوا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لَوِ اسْتَسْقَيْتَ؟ فَقَالَ:" لَقَدْ طَلَبْتُهُ بِمَجَادِيحِ السَّمَاءِ الَّتِي يُسْتَنْزَلُ بِهَا الْقَطْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب بارش کی دعا کے لئے نکلے اور آپ نے منبر پر چڑھ کر یہ آیات پڑھیں: اپنے رب سے استغفار کرو، سورة نوح ١٠ سے ١٢ پھر منبر سے نیچے تشریف لے آئے۔ لوگوں نے کہا کہ اے امیر المؤمنین اگر آپ بارش کے لئے دعا کرتے تو اچھا ہوتا! حضرت عمر نے فرمایا کہ میں نے اسے اس جگہ سے طلب کیا جہاں سے بارش برستی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8565، ترقيم محمد عوامة 8429)
حدیث نمبر: 8430 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَسْلَمَ الْعِجْلِيّ، قَالَ: " خَرَجَ النَّاسُ مَرَّةً يَسْتَسْقُونَ، فَخَرَجَ مَعَهُمْ إِبْرَاهِيمُ فَلَمَّا فَرَغُوا، قَامُوا يُصَلُّونَ، فَرَجَعَ إِبْرَاهِيمُ، وَلَمْ يُصَلِّ مَعَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم عجلی فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ ایک مرتبہ بارش کی دعا کرنے نکلے، حضرت ابراہیم بھی ان کے ساتھ تھے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو نماز پڑھنے لگے۔ حضرت ابراہیم نے ان کے ساتھ نما ز نہیں پڑھی بلکہ واپس آگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8566، ترقيم محمد عوامة 8430)
حدیث نمبر: 8431 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ يَسْتَسْقِي، قَالَ:" فَصَلَّى الْمُغِيرَةُ، فَخَرَجَ إِبْرَاهِيمُ حَيْثُ رَآهُ صَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم، حضرت مغیرہ بن عبد اللہ ثقفی کے ساتھ بارش کی دعا کرنے نکلے۔ حضرت مغیرہ نماز پڑھنے لگے تو حضرت ابراہیم انہیں نماز پڑھتا دیکھ کر واپس آگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8567، ترقيم محمد عوامة 8431)