☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نمازِ استسقاء (بارش طلب کرنے کی نماز) پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات نمازِ استسقاء (بارش طلب کرنے کی نماز) پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 8422 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كِنَانَةَ ، أَبِيهِ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كِنَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَمِيرٌ مِنَ الْأُمَرَاءِ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ، عَنِ الِاسْتِسْقَاءِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا مَنَعَهُ أَنْ يَسْأَلَنِي؟، ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَوَاضِعًا مُتَبَذِّلًا مُتَخَشِّعًا مُتَضَرِّعًا مُتَرَسِّلًا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَمَا يُصَلِّي فِي الْعِيدِ، وَلَمْ يَخْطُبْ خُطْبَتَكُمْ هَذِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسحاق بن عبدا للہ بن کنانہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک امیر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف بھیجا کہ میں ان سے نماز استسقاء کے بارے میں سوال کروں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس نے مجھ سے خود اس بارے میں سوال کیوں نہیں کیا۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تواضع کے ساتھ، بغیر زینت اختیار فرمائے، خشوع وتضرع کے ساتھ، آہستہ آہستہ چلتے ہوئے تشریف لائے اور آپ نے اس طرح نماز پڑھائی جس طرح آپ عید کی نماز پڑھایا کرتے تھے، لیکن اس میں خطبہ نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8558، ترقيم محمد عوامة 8422)
حدیث نمبر: 8423 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ أَبِي مُوسَى نَسْتَسْقِي، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ مِنْ غَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارثہ بن مضرب عبدی کہتے ہں ر کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ بارش کی دعا کرنے نکلے، انہوں نے ہمیں بغیراذان اور بغیر اقامت کے دو رکعتیں پڑھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8559، ترقيم محمد عوامة 8423)
حدیث نمبر: 8424 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ نَسْتَسْقِي، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَخَلْفَهُ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبد اللہ بن یزید انصاری کے ساتھ بارش کی دعا کرنے نکلے، انہوں نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں، حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بھی ان کے پیچھے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8560، ترقيم محمد عوامة 8424)
حدیث نمبر: 8425 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ أَنَّهُ , شَهِدَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ بَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ، قَالَ:" وَرَأَيْتُهُ اسْتَسْقَى فَحَوَّلَ رِدَاءَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ہلال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدا لعزیز کے ساتھ بارش کی دعا میں شرکت کی، انہوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھی اور چادر کو پلٹ کر بارش کے لئے دعا مانگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8561، ترقيم محمد عوامة 8425)
حدیث نمبر: 8426 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَمِّهِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ:" شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَوَلَّى ظَهْرَهُ النَّاسَ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارش کی دعا کے لئے گیا۔ آپ نے قبلے کی طرف رخ کیا اور اپنی پشت کو لوگوں کی طرف کیا، اپنی چادر کو پلٹا اور دو رکعت نماز پڑھائی جس میں اونچی آواز سے قراءت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8562، ترقيم محمد عوامة 8426)
حدیث نمبر: 8427 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي، فَلَمَّا دَعَا، اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارش کی دعا کے لئے عید گاہ کی طرف گیا، جب آپ نے دعا کی قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو پلٹ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8563، ترقيم محمد عوامة 8427)