☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زلزلے کی نماز کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← زلزلے کی نماز کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 8419 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ , أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ صَلَّى بِهِمْ فِي زَلْزَلَةٍ كَانَتْ: أَرْبَعَ سَجَدَاتٍ، رَكَعَ فِيهَا سِتًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے لوگوں کو زلزلہ کی نماز پڑھائی جس میں انہوں نے چار سجدے کئے اور چھ رکوع کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8555، ترقيم محمد عوامة 8419)
حدیث نمبر: 8420 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، لَيْثٍ ، شَهْرٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ شَهْرٍ ، قَالَ: " زُلْزِلَتِ الْمَدِينَةُ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ رَبَّكُمْ يَسْتَعْتِبُكُمْ ؛ فَأَعْتِبُوهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شہر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مدینے میں ایک مرتبہ زلزلہ آیا تو آپ نے فرمایا کہ تمہارا رب تمہیں خیر کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے لہٰذا تم خیر کی طرف لگ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8556، ترقيم محمد عوامة 8420)
حدیث نمبر: 8421 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ صَفِيَّةَ ابْنَةِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَتْ: " زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ حَتَّى اصْطَفَقَتِ السُّرَرُ، فَوَافَقَ ذَلِكَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، وَهُوَ يُصَلِّي، فَلَمْ يَدْرِ، قَالَ: فَخَطَبَ عُمَرُ لِلنَّاسِ، فَقَالَ:" أَحْدَثْتُمْ، لَقَدْ عُجِّلْتُمْ، قَالَتْ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا، قَالَ:" لَئِنْ عَادَتْ، لَأَخْرُجَنَّ مِنْ بَيْنِ ظَهْرَانيكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صفیہ بنت ابی عبید فرماتی ہیں کہ حضرت عمر کے زمانے میں ایک مرتبہ اتنا زلزلہ آیا کہ چارپائیاں ہلنے لگیں، حضرت عبدا للہ بن عمر اس وقت نماز پڑھ رہے تھے انہیں اس زلزلہ کا بالکل احساس نہیں ہوا۔ اس موقع پر حضرت عمر نے لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا کہ تم نے دین میں نئی نئی باتیں پیدا کی ہیں اور تم نے بہت جلدی کی ہے۔ حضرت صفیہ فرماتی ہیں کہ میرے علم کے مطابق انہوں نے اس کے بعد صرف اتنا فرمایا کہ اگر دوبارہ زلزلہ آیا تو میں تمہارے درمیان سے نکل جاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8557، ترقيم محمد عوامة 8421)