☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازِ خوف کا طریقہ
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نمازِ خوف کا طریقہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 26
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 8377 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , سَمِعَ جَابِرًا , يَقُولُ: وَسُئِلَ عَنْ صَلَاةِ الْخَوْفِ؟ فَقَالَ:" كَمَا يَصْنَعُ أُمَرَاؤُكُمْ هَؤُلَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الزبیر کہتے ہیں کہ حضرت جابر سے خوف کی نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جس طرح آج تمہارے یہ امراء کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8513، ترقيم محمد عوامة 8377)
حدیث نمبر: 8378 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، مَنْصُورٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: سَمِعْتهُ يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مُصَافَّ الْعَدُوِّ بِعُسْفَانَ وَعَلَى الْمُشْرِكِينَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، ثُمَّ قَالَ الْمُشْرِكُونَ:" إِنَّ لَهُمْ صَلَاةً بَعْدَ هَذِهِ هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِمْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَأَبْنَائِهِمْ"، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَفَّهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، قَالَ: فَرَكَعَ بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا، فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ، سَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَقَامَ الْآخَرُونَ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ مِنَ السُّجُودِ، سَجَدَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ لِرُكُوعِهِمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ، وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ لِرُكُوعِهِمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ، وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ، فَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي مَقَامِ صَاحِبِهِ، ثُمَّ رَكَعَ، وَقَامَ الْآخَرُونَ، فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ سُجُودِهِمْ ؛ سَجَدَ الْآخَرُونَ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عیاش زرقی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عسفان میں دشمن کے سامنے برسرپیکار تھے، مشرکین کی قیادت اس وقت حضرت خالد بن ولید کے پاس تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کو ظہر کی نماز پڑھائی تو مشرکین نے کہا کہ اس کے بعد ان کی ایک اور نماز ہے جو انہیں ان کے اموال واولاد سے زیادہ محبوب ہے۔ آپ کو ان کے اس ارادے کی اطلاع ہوئی تو آپ نے لوگوں کو اپنے پیچھے دو صفوں میں تقسیم فرمایا۔ چناچہ جب آپ نے رکوع کیا تو آپ کے ساتھ سب لوگوں نے رکوع کیا۔ جب لوگوں نے رکوع سے سر اٹھایا تو آپ کے ساتھ والی صف نے سجدہ کیا اور دوسری صف کے لوگ کھڑے رہے، جب پہلی صف نے سجدہ سے سر اٹھایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع کرلینے کی وجہ سے اب سجدہ کیا۔ پھر اگلی صف پیچھے چلی گئی اور پچھلی صف آگے آگئی تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع کریں۔ پھر پچھلی صف مؤخر ہوگئی اور اگلی صف مقدم، پھر دونوں میں سے ہر ایک دوسری کی جگہ پر کھڑ ی ہوئی۔ جب وہ سجدے سے فارغ ہوگئے تو دوسری جماعت نے سجدہ کی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب کو سلام کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8514، ترقيم محمد عوامة 8378)
حدیث نمبر: 8379 مصنف ابن ابی شیبہ
سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ، قَالَ:" يَقُومُ الْإِمَامُ إِلَى الْقِبْلَةِ، وَمَعَهُ طَائِفَةٌ وَطَائِفَةٌ مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ، فَيُصَلِّى بِمَنْ مَعَهُ رَكْعَةً، فَإِذَا قَامَ وَقَفَ قَائِمًا وَصَلَّى الَّذِينَ وَرَاءَهُ لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، وَسَجَدُوا وَسَلَّمَُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا حَتَّى يَقُومُوا مَقَامَ إِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ بِإِزَاءِ الْعَدُوِّ، وَرَجَعَ الْآخَرُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ، فَوَقَفُوا خَلْفَ الْإِمَامِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً أُخْرَى، ثُمَّ سَلَّمَ، وَقَامَ الَّذِينَ وَرَاءَهُمْ، فَرَكَعُوا لِأَنْفُسِهِمْ، وَسَجَدُوا، وَسَلَّمَُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن ابی حثمہ نماز خوف کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام قبلے کی طرف رخ کرکے کھڑا ہوگا اور اس کے ساتھ ایک جماعت نما زپڑھے گی اور دوسری جماعت دشمن کی طرف رخ کرکے کھڑی ہوگی۔ وہ اس جماعت کو ایک رکعت پڑھائے گا۔ جب وہ دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہو تو کھڑا رہے یہاں تک کہ اس کے پیچھے موجود جماعت اپنی ایک رکعت پڑھیں گے اور سجدہ کرکے سلام پھیر دیں گے۔ پھر یہ لوگ دشمن کی طرف چلے جائیں گے اور دشمن کے ساتھ پہلے سے موجود جماعت امام کے پیچھے آکر کھڑی ہوجائے، امام انہیں ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دے۔ پھر ان کے پے چھج لوگ خود رکوع کریں، سجدہ کریں اور سلام پھیر دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8515، ترقيم محمد عوامة 8379)
حدیث نمبر: 8380 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " رَكْعَةٌ كَيْفَ تَكُونُ مَقْصُورَةً، وَهُمَا رَكْعَتَانِ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز میں ایک رکعت پر قصر کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ دو رکعتیں ہیں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8516، ترقيم محمد عوامة 8380)
حدیث نمبر: 8381 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، أَنَّهُ قَالَ: " صَلَاةُ الْخَوْفِ: يَقُومُ الْإِمَامُ، وَيَصُفُّونَ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، ثُمَّ يَرْكَعُ الْإِمَامُ، فَيَرْكَعُ الَّذِينَ يَلُونَهُ، ثُمَّ يَسْجُدُ بِالَّذِينَ يَلُونَهُ، فَإِذَا قَامَ تَأَخَّرَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَلُونَهُ، وَجَاءَ الْآخَرُونَ، فَقَامُوا مَقَامَهُمْ، فَرَكَعَ بِهِمْ، وَسَجَدَ بِهِمْ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ، ثُمَّ يَقُومُونَ، فَيَقْضُونَ رَكْعَةً رَكْعَةً، يَكُونُ لِلْإِمَامِ: رَكْعَتَانِ فِي جَمَاعَةٍ، وَيَكُونُ لِلْقَوْمِ رَكْعَةٌ رَكْعَةٌ فِي جَمَاعَةٍ، وَيَقْضُونَ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز میں امام کھڑا ہوگا اور لوگ اس کے پیچھے دو صفیں بنائیں گے۔ پھر امام رکوع کرے گا اور اس کے پیچھے موجود صف کے لوگ بھی رکوع کریں گے۔ پھر امام سجدہ کرے گا اور اس کے ساتھ موجود صف کے لوگ بھی سجدہ کریں گے۔ پھر جب اما م دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگا تو اس صف کے لوگ پیچھے ہوجائیں گے اور دوسری جماعت کے لوگ آکر ان کی جگہ کھڑے ہوجائیں گے۔ امام ان کے ساتھ رکوع کرے گا اور سجدہ کرے گا۔ دوسرے لوگ کھڑے رہیں گے، پھر یہ کھڑے ہوکر ایک ایک رکعت کی قضا کریں گے، اس طرح جماعت میں امام کی دو رکعتیں اور لوگوں کی ایک ایک رکعت ہوگی، پھر وہ دوسری رکعت کی قضا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8517، ترقيم محمد عوامة 8381)
حدیث نمبر: 8382 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8518، ترقيم محمد عوامة 8382)