☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المسافر يطيل المقام في المصر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في المسافر يطيل المقام في المصر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 8279 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَبِي نَضْرَةَ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَتْحَ فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَقُولُ لِأَهْلِ الْبَلَدِ: صَلُّوا أَرْبَعًا ؛ فَإِنَّا سَفْرٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ میں فتح مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ نے مکہ میں اٹھارہ دن قیام فرمایا اور آپ دو رکعتیں پڑھتے تھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں سے کہتے کہ ہم مسافر لوگ ہیں تم اپنی نماز پوری کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8413، ترقيم محمد عوامة 8279)
Hadith No.: 8280 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ حَيْثُ فَتَحَ مَكَّةَ خَمْسَ عَشْرَةَ، يَقْصُرُ الصَّلَاةَ حَتَّى سَارَ إِلَى حُنَيْنٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے بعد پندرہ دن قیام فرمایا، آپ نماز میں قصر کیا کرتے تھے پھر آپ حنین کی طرف تشریف لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8414، ترقيم محمد عوامة 8280)
Hadith No.: 8281 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: " خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقْصُرُ الصَّلَاةَ حَتَّى أَتَيْنَا مَكَّةَ، وَأَقَامَ بِهَا عَشْرًا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر نکلے، آپ نے مکہ پہنچنے تک نماز میں قصر کیا، پھر دس دن یہاں قیام کیا اور نماز میں قصر کرتے رہے، یہاں تک کہ مدینہ واپس پہنچ کر آپ نے قصر کو ترک کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8415، ترقيم محمد عوامة 8281)
Hadith No.: 8282 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكٌ ، ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ بِمَكَّةَ سَبْعَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نین پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ میں سترہ دن قیام فرمایا آپ نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8416، ترقيم محمد عوامة 8282)
Hadith No.: 8283 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِنْ أَقَمْتَ فِي بَلَدٍ خَمْسَةَ أَشْهُرٍ ؛ فَاقْصُرِ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم نے کسی شہر میں پندرہ دن رہنا ہو تو تم قصر نما زپڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8417، ترقيم محمد عوامة 8283)
Hadith No.: 8284 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ، وَسُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِسْوَرٍ، قَالَ: " أَقَمْنَا مَعَ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ شَهْرَيْنِ، قَالَ سُفْيَانُ: بِعُمَانَ، وَقَالَ مِسْعَرٌ: بِعُمَانَ أَوْ بِنَعْمَان، يَقْصُرُ الصَّلَاةَ، وَنَحْنُ نُتِمُّ فَقُلْنَا لَهُ؟ فَقَالَ: نَحْنُ أَعْلَمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن مسور فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے ساتھ عمان میں دو مہینے ٹھہرے۔ وہ نماز میں قصر کیا کرتے تھے اور ہم پوری نماز پڑھا کرتے تھے، ہم نے اس بارے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم زیادہ جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8418، ترقيم محمد عوامة 8284)
Hadith No.: 8285 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ الضُّبَعِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَنَزَةَ يُكَنَّى: أَبَا الْمِنْهَالِ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنِّي أُقِيمُ بِالْمَدِينَةِ حَوْلًا لَا أَشُدُّ عَلَى سَيْرٍ؟ قَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو المنہال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں مدینہ میں ایک سال تک قیام کرتا ہوں اور سفر کے لئے سامان نہیں باندھتا تو میں کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز میں قصر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8419، ترقيم محمد عوامة 8285)
Hadith No.: 8286 Musannaf Ibn Abi Shaibah
قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ نَصْرِ بْنِ عِمْرَانَ، قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّا نُطِيلُ الْقِيَامَ بِالْغَزْوِ بِخُرَاسَانَ فَكَيْفَ تَرَى؟ فَقَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَإِنْ أَقَمْتَ عَشْرَ سِنِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جمرہ نصر بن عمران کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ ہمیں خراسان میں جہاد کے لئے زیادہ عرصہ گذارناپڑتا ہے، ہم نماز کیسے پڑھیں؟ انہوں نے فرمایا کہ دو رکعتیں پڑھو خواہ تمہیں بیس سال قیام کرنا پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8420، ترقيم محمد عوامة 8286)
Hadith No.: 8287 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ شَتَّا بِكَابُلَ شَتْوَةً أَوْ شَتْوَتَيْنِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کابل میں ایک یا دو گرمیاں ٹھہرے، وہاں انہوں نے جمعہ نہیں پڑھا وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8421، ترقيم محمد عوامة 8287)
Hadith No.: 8288 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَقَامَ بِسَابُورَ سَنَةً، أَوْ سَنَتَيْنِ، يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يُسَلِّمُ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نیشاپور میں ایک یا دو سال قیام فرمایا وہ دو رکعتیں پڑھتے تھے، پھر سلام پھیرتے پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8422، ترقيم محمد عوامة 8288)
Hadith No.: 8289 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ: " أُقِيمُ بِكَسْكَرٍ السَّنَةَ، وَالسَّنَتَيْنِ، وَأَنَا شِبْهُ الْآهِلِ؟ فَقَالَ: صَلِّ رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مالک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابربن زید سے سوال کیا کہ میں کسکر میں ایک یا دو سال تک رہائش پذیر رہتا ہوں اور وہاں رہنے والوں کی طرح ہوجاتا ہوں، اب میں کتنی رکعات پڑھوں؟ انہوں نے فرمایا کہ دو رکعتیں پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8423، ترقيم محمد عوامة 8289)
Hadith No.: 8290 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: أَقَمْتُ مَعَهُ سَنَتَيْنِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بِالسِّلْسِلَةِ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا يَا أَبَا عَائِشَةَ؟ فَقَالَ:" الْتِمَاسُ السُّنَّةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ساتھ سلسلہ میں دو سال تک دو رکعتیں پڑھتا رہا، پھر میں نے ان سے سوال کیا کہ اے ابو عائشہ رضی اللہ عنہا! آپ کو ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا؟ انہوں نے فرمایا کہ سنت پر عمل کرنے کے شوق نے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8424، ترقيم محمد عوامة 8290)
Hadith No.: 8291 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ بِنَحْوِ ذَلِكَ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8425، ترقيم محمد عوامة 8291)
Hadith No.: 8292 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كُنْتُ مَعَ عَلْقَمَةَ بِخَوَارِزْمَ سَنَتَيْنِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ کے ساتھ خوارزم میں دو سال قیام پذیر رہا وہ دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8426، ترقيم محمد عوامة 8292)
Hadith No.: 8293 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عَلِيُّ بْنُ مُبَارَكٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: عَلِيُّ بْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، قَالَ: " أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ عِشْرِينَ لَيْلَةً، يُصَلِّي صَلَاةَ الْمُسَافِرِ رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبوک میں بیس راتں (قیام فرمایا اور آپ مسافر کی نماز کی دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8427، ترقيم محمد عوامة 8293)
Hadith No.: 8294 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " أَقَامَ عَلْقَمَةُ بِمَرْوَ سَنَتَيْنِ فِي الْغَزْوِ، يَقْصُرُ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ مرو میں دو سال تک جہاد کے لئے رہے اور یہاں نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8428، ترقيم محمد عوامة 8294)
Hadith No.: 8295 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصٌ ، عَاصِمٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابن عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابن عَبَّاسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ سَبْعَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سترہ دن قیام فرمایا اور آپ نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس نے سترہ دن قیام کیا وہ نماز میں قصر کرے اور جس نے اس سے زیادہ قیام کرنا ہو وہ پوری نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8429، ترقيم محمد عوامة 8295)