☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو آدمی کسی گاؤں، جنگل یا صحرا کی طرف جائے تو کیا وہ نماز میں قصر کرے گا یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو آدمی کسی گاؤں، جنگل یا صحرا کی طرف جائے تو کیا وہ نماز میں قصر کرے گا یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 8277 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ , قَالَ: قُلْتُ لَهُمَا: " الرَّجُلُ يَبْدُو عَشَرَةَ أَيَّامٍ أَيَقْصُرُ الصَّلَاةَ؟، فَقَالَا: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن اور حضرت محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی دس دن کے لئے کسی گاؤں میں جائے تو کیا وہاں قصر کرے گا؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8411، ترقيم محمد عوامة 8277)
حدیث نمبر: 8278 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ الْقَوْمِ يَبْدُونَ مِنْ مِصْرِهِمْ إِلَى الْبَرِّيَّةِ، أَيُصَلُّونَ ثِنْتَيْنِ مَا دَامُوا بُدَاةً حَتَّى يَرْجِعُوا إِلَى مِصْرِهِمْ؟ قَالَ:" لَا، لِيُتِمُّوا الصَّلَاةَ فِي الْقُرْبِ وَالْبُعْدِ مَا دَامُوا بُدَاةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کچھ لوگ اپنے شہر سے گاؤں کی طرف جائیں تو کیا وہ واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھیں گے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، جب تک وہ دیہات کے رہنے والے ہیں وہ قریب اور دور جا کر بھی پوری نماز پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8412، ترقيم محمد عوامة 8278)