☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مسافر اگر چاہے تو دو رکعتیں پڑھ لے اور اگر چاہے تو چار
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک مسافر اگر چاہے تو دو رکعتیں پڑھ لے اور اگر چاہے تو چار
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 8271 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُتِمُّ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ وَيَقْصُرُ، وَيَصُومُ وَيُفْطِرُ، وَيُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَيُعَجِّلُ الْعَصْرَ، وَيُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَيُعَجِّلُ الْعِشَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں کبھی قصر نماز پڑھتے تھے اور کبھی پوری، کبھی روزہ رکھتے تھے اور کبھی روزہ نہ رکھتے تھے، ظہر کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور عصر کو جلدی، مغرب کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور عشاء کو جلدی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8405، ترقيم محمد عوامة 8271)
حدیث نمبر: 8272 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " إِنْ صَلَّيْتَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ ؛ فَالسُّنَّةُ، وَإِنْ صَلَّيْتَ أَرْبَعًا ؛ فَالسُّنَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر تم سفر میں دو رکعتیں پڑھو تو یہ بھی سنت ہے اور اگر چار پڑھو تو یہ بھی سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8406، ترقيم محمد عوامة 8272)
حدیث نمبر: 8273 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّهَا كَانَتْ تُتِمُّ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سفر میں پوری نماز پڑھا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8407، ترقيم محمد عوامة 8273)
حدیث نمبر: 8274 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خُضَيْرٍ، عَنْ أَبِي نَجِيحٍ الْمَكِّيِّ، قَالَ: " اصْطَحَبَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّيْرِ، فَكَانَ بَعْضُهُمْ يُتِمُّ، وَبَعْضُهُمْ يَقْصُرُ، وَبَعْضُهُمْ يَصُومُ، وَبَعْضُهُمْ يُفْطِرُ، فَلَا يَعِيبُ هَؤُلَاءِ عَلَى هَؤُلَاءِ، وَلَا هَؤُلَاءِ عَلَى هَؤُلَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انو نجیح مکی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سفر میں اکٹھے جاتے تھے، بعض پوری نماز پڑھتے تھے اور بعض قصر کرتے تھے، بعض روزے رکھتے تھے اور بعض روزے نہیں رکھتے تھے۔ اس کے باوجود کوئی کسی کو برا نہیں کہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8408، ترقيم محمد عوامة 8274)
حدیث نمبر: 8275 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، عَنْ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ؟ فَقَالَ:" إِنْ قَصَرْتَ ؛ فَرُخْصَةٌ، وَإِنْ شِئْتَ، أَتْمَمْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بسطام بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سفر میں قصر کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تم قصر کرو تو یہ رخصت ہے اور اگر چاہو تو پوری پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8409، ترقيم محمد عوامة 8275)
حدیث نمبر: 8276 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شَهِيدٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ , أَنَّهُ سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ؟ فَقَالَ:" إِنْ شِئْتَ رَكْعَتَيْنِ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَرْبَعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران نے حضرت سعید بن مسیب سے سفر میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر چاہو تو دو رکعتیں پڑھ لو اور اگر چاہو تو چار رکعتیں پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8410، ترقيم محمد عوامة 8276)