☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں کلام کرنے کا ذکر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نماز میں کلام کرنے کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 8193 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ ، عُثْمَانُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ ، قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ : " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ إِلَّا الْكَلَامُ، وَالْحَدَثُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ نماز کو سوائے کلام اور بےوضو ہونے کے کوئی چیز نہیں توڑتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8326، ترقيم محمد عوامة 8193)
حدیث نمبر: 8194 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ يَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ؟ فَقَالَا:" إِذَا تَكَلَّمَ، وَقَدْ فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَزَادَ، فَقَدْ مَضَتْ، وَعَلَيْهِ سَجْدَتَا السَّهْوِ، وَإِنْ تَكَلَّمَ، وَلَمْ يُتِمَّ صَلَاتَهُ ؛ فَإِنَّهُ يُعِيدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں کلام کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ نماز پوری کرنے کے بعد کچھ اضافہ کررہا تھا اس وقت کلام کیا تو اس کی نماز ہوگئی اور وہ سجدہ سہو کرے اور اگر نماز پوری کرنے سے پہلے کلام کیا تو وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8327، ترقيم محمد عوامة 8194)
حدیث نمبر: 8195 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَسْتَأْنِفُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8328، ترقيم محمد عوامة 8195)
حدیث نمبر: 8196 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا تَكَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ ؛ أَعَادَ الصَّلَاةَ، وَلَمْ يُعِدِ الْوُضُوءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے نماز میں کلام کیا تو وہ نماز تو دوبارہ پڑھے گا البتہ دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8329، ترقيم محمد عوامة 8196)