☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے رکوع و سجود میں تلاوت کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات نے رکوع و سجود میں تلاوت کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 8148 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ: " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ وَهُوَ رَاكِعٌ، أَوْ سَاجِدٌ: للَّهِ الْوَاحِدِ الصَّمَدِ؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ کیا تم میں سے کسی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ رکوع یاسجدے میں یکتا اور صمد اللہ کے لئے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8279، ترقيم محمد عوامة 8148)
حدیث نمبر: 8149 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ، عَنْ شَيْخٍ كَانَ مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ: فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ وَهُوَ رَاكِعٌ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَرَأَ آلَ عِمْرَانَ، ثُمَّ سَجَدَ فَقَرَأَ النِّسَاءَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَرَأَ الْمَائِدَةَ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابان بن صمعہ حضرت عبد اللہ بن زبیر کے پاس موجود ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر نے حالت رکوع میں سورة البقرۃ کی تلاوت کی، پھر سر اٹھایا اور سورة آل عمران کی تلاوت کی، پھر سجدے میں گئے تو سورة النساء کی تلاوت کی، پھر سر اٹھایا تو سورۃ المائدہ کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8280، ترقيم محمد عوامة 8149)
حدیث نمبر: 8150 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ يَقْرَأُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر رکوع و سجود میں تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8281، ترقيم محمد عوامة 8150)
حدیث نمبر: 8151 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا إِذَا عَجَّلَ الرَّجُلُ، فَرَكَعَ، وَبَقِيَ عَلَيْهِ مِنَ السُّورَةِ آيَةٌ أَوْ آيَتَانِ أَنْ يَقْرَأَهُمَا وَهُوَ رَاكِعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ جب آدمی کو رکوع کی جلدی ہو تو وہ کسی سورت کی باقی ماندہ ایک یا دو آیتیں رکوع میں پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8282، ترقيم محمد عوامة 8151)