☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی نماز میں کسی آدمی کو یرحمک اللہ کہے تو اس پر کیا واجب ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر کوئی آدمی نماز میں کسی آدمی کو یرحمک اللہ کہے تو اس پر کیا واجب ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 8105 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ غَالِبٍ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: سُئِلَ إِبْرَاهِيمُ عَنْ رَجُلٍ عَطَسَ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ لَهُ آخَرُ، وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ،: يَرْحَمُكَ اللَّهُ؟ فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّمَا قَالَ:" مَعْرُوفًا، وَلَيْسَ عَلَيْهِ إِعَادَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غالب ابو ہذیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص نماز میں چھینکے اور کوئی دوسرا اسے یرحمک اللہ کہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ اس نے خیر کی بات کی ہے اس پر اعادہ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8236، ترقيم محمد عوامة 8105)
حدیث نمبر: 8106 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ عَطَسَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، فَشَمَّتَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ:، وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، يَرْحَمُكَ اللَّهُ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ:" يَسْتَأْنِفُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز میں چھینکے اور کوئی دوسرا اسے یرحمک اللہ کہے تو وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8237، ترقيم محمد عوامة 8106)