☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر آدمی کو نماز پڑھتے ہوئے تری محسوس ہو تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اگر آدمی کو نماز پڑھتے ہوئے تری محسوس ہو تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8092 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الْبِلَّةِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى الْحَصَى، فَلْيَمْسَحْ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى، وَلْيَمْضِ فِي صَلَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں تری کا شک ہو تو وہ اپنے ہاتھوں کو کنکریوں پر رکھے اور پھر ایک دوسرے پر مل لے، پھر نماز پڑھتا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8222، ترقيم محمد عوامة 8092)
حدیث نمبر: 8093 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ , أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ , أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، وَحُذَيْفَةَ، وَالْحَسَنَ الْبَصْرِيِّ، وَعَطَاءً: " لَمْ يَرَوْا بَأْسًا بِالْبِلَّةِ يَجِدُهَا الرَّجُلُ وَهُوَ يُصَلِّي إِلَّا أَنَّ عَطَاءً، قَالَ:" إِلَّا أَنْ يَقْطُرَ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معتمر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ، حضرت حسن بصری اور حضرت عطاء اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی نماز میں اپنے آلۂ تناسل پر تری محسوس کرے۔ البتہ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر قطرہ نکل آئے تو وضو ٹوٹ گیا۔ حضرت سعد بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر پیشاب کا قطرہ تمہارے پاؤں پر گرے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں، نہ اس پر اعادہ لازم ہے اور نہ ہی وضو کرنا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8223، ترقيم محمد عوامة 8093)
حدیث نمبر: 8094 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ , أَنَّهُ سَأَلَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ عَنْ ذَلِكَ " فَرَخَّصَ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں حضرت زید بن ثابت سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں رخصت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8225، ترقيم محمد عوامة 8094)
حدیث نمبر: 8095 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ: سُئِلَ حُذَيْفَةُ عَنِ الرَّجُلِ يَجِدُ الْبِلَّةَ بَعْدَ الْوُضُوءِ؟ فَقَالَ:" مَا كُنْتُ أُبَالِي إِذَا كَانَ ذَلِكَ بَعْدَ الْوُضُوءِ، ذَاكَ كَانَ أَوْ هَذَا، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو وضو کے بعد اپنے آلۂ تناسل پر تری محسوس کرے۔ انہوں نے فرمایا کہ مجھے اس بات مں و کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا کہ وضو کے بعدیہ ہو یا وہ ہو۔ یہ فرما کر انہوں نے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8226، ترقيم محمد عوامة 8095)
حدیث نمبر: 8096 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الرَّجُلِ يَخْرُجُ مِنْهُ الْمَذْيُ؟ فَكُلُّهُمْ قَالَ:" أُنْزِلُهُ بِمَنْزِلَةِ الْقُرْحَةِ ؛ مَا عَلِمْتَ مِنْهُ، فَاغْسِلْهُ، وَمَا غَلَبَكَ مِنْهُ فَدَعْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب، حضرت عروہ بن زبیر، حضرت سلیمان بن یسار اور حضرت ابو سلمہ بن عبدا لرحمن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس سے مذی خارج ہو۔ ان سب نے فرمایا کہ اسے پھنسی کی طرح سمجھو، جو نظر آجائے اسے دھو لو اور جو تم پر غالب آجائے اسے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8227، ترقيم محمد عوامة 8096)