☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في مدافعته
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من رخص في مدافعته
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 8026 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَوْلَ أَوِ النَّفْخَةَ؟ قَالَ:" يُصَلِّي مَا لَمْ يُعَجِّلْهُ عَنْ صَلَاتِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو پیشاب کی حاجت یا اپنے پیٹ میں ہوا محسوس کرے تو کیا وہ نماز پڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت تک نماز پڑھ سکتا ہے جب تک یہ چیزیں اسے اس کی نماز میں جلدی نہ ڈال دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8157، ترقيم محمد عوامة 8026)
حديث رقم: 8027 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: نُبِّئْتُ عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" إِنَّا لَنَصُرُّهُ صَرًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ہم جہاں تک ہوسکے پیشاب کو روکیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8158، ترقيم محمد عوامة 8027)
حديث رقم: 8028 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , وَابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" ذَكَرُوا عِنْدَهُ الرَّجُلَ يَجِدُ الْبَوْلَ؟ قَالَ هُشَيْمٌ: وَيَجِدُ النَّفْخَةَ؟ أَيَتَوَضَّأُ؟، فَقَالَ:" إِذًا وَاللَّهِ لَا يَزَالُ يَتَوَضَّأُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کے سامنے اس شخص کا ذکر کیا گیا جو پیشاب کی حاجت یا اپنے پیٹ میں ہوا محسوس کرے تو کیا وہ وضو کرے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ واللہ! اس صورت میں ہم تو وضو ہی کرتے رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8159، ترقيم محمد عوامة 8028)
حديث رقم: 8029 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُحَمَّدٍ؟، فَقَالَ:" كَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهُ مَا وَجَدَ بُدًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت محمد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسلاف جب تک ممکن ہوتا اس حالت میں نماز کی اجازت دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8160، ترقيم محمد عوامة 8029)
حديث رقم: 8030 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَجِدُ الْعَصْرَ مِنَ الْبَوْلِ، فَتَحْضُرُ الصَّلَاةُ فَأُصَلِّي وَأَنَا أَجِدُهُ، قَالَ: نَعَمْ إِنْ كُنْتَ تَرَى أَنَّكَ تَحْبِسُهُ حَتَّى تُصَلِّي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت واصل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر میں پیشاب کی حاجت پاؤں اور نماز کا وقت ہوجائے تو کیا اس حال میں، میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، اگر تمہیں امید ہو کہ نماز پڑھنے تک اسے روک سکو گے تو اس حال میں نماز پڑھ سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8161، ترقيم محمد عوامة 8030)
حديث رقم: 8031 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ , وَعَامِرٍ , وَعَطَاءٍ , قَالُوا:" لَا بَأْسَ أَنْ يَحْقِنَ الرَّجُلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی، حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی نماز میں اپنے پیشاب کو روکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8162، ترقيم محمد عوامة 8031)
حديث رقم: 8032 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَحْقِنَ الرَّجُلُ الْبَوْلَ ؛ مَا لَمْ يُعجلهُ عَنِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی نماز میں اپنے پیشاب کو روکے۔ بشرطیکہ اس سے رکوع اور سجدے میں جلدی نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8163، ترقيم محمد عوامة 8032)