☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 7985 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أَبُو أُسَامَةَ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ؟، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا وَجَدْتَ ؛ إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک آدمی نے کہا کسی نے میرا سرخ اونٹ دیکھا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا اونٹ تمہیں نہ ملے، کیا مسجدیں اس مقصد کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8116، ترقيم محمد عوامة 7985)
حدیث نمبر: 7986 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلًا رَافِعًا صَوْتَهُ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: أَتَدْرِي أَيْنَ أَنْتَ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو مسجد میں آواز بلند کرتے دیکھا کہ تو فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ تم کہاں ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8117، ترقيم محمد عوامة 7986)
حدیث نمبر: 7987 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّ عُمَرَ نَهَى عَنِ اللَّغَطِ فِي الْمَسْجِدِ، وَقَالَ:" إِنَّ مَسْجِدَنَا هَذَا لَا تُرْفَعُ فِيهِ الْأَصْوَاتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر مسجد میں شور کرنے سے منع کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہماری اس مسجد میں آواز بلند نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8118، ترقيم محمد عوامة 7987)
حدیث نمبر: 7988 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٌ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يُنْشدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: لَا وَجَدْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں اپنی کوئی گمی ہوئی چیز تلاش کرنے کے لئے آواز لگا رہا تھا، آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے تیری چیز نہ ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8119، ترقيم محمد عوامة 7988)
حدیث نمبر: 7989 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، أَوْ عَاصِمٍ، قَالَ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" سَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَجُلًا يُنْشدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ إِلَيْهِ، فَنَالَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ایک آدمی کو مسجد میں اپنی کوئی گمشدہ چیز ڈھونڈتے ہوئے دیکھا تو اس کی بےعزتی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8120، ترقيم محمد عوامة 7989)
حدیث نمبر: 7990 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبَيْعِ وَالشِّرَاءِ فِي الْمَسْجِدِ وَعَنْ إِنْشَادِ الضَّوَالِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں خریدو فروخت اور گمی ہوئی چیزوں کا اعلان کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8121، ترقيم محمد عوامة 7990)
حدیث نمبر: 7991 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" دَخَلَ رَجُلٌ يُنْشِدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَسَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَهُ، فَقَالَ: لَا وَجَدْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی گمی ہوئی چیز کا اعلان کرنے مسجد میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی آواز سنی تو فرمایا کہ تیری چیز تجھے نہ ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8122، ترقيم محمد عوامة 7991)
حدیث نمبر: 7992 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ , أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ أَخْبَرَهُ , أَنَّ عُمَرَ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ نَادَى فِي الْمَسْجِدِ:" إِيَّاكُمْ وَاللَّغَطَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب نماز کے لئے جاتے تو مسجد میں جاکر اعلان کرتے کہ مسجد میں شور کرنے سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8123، ترقيم محمد عوامة 7992)
حدیث نمبر: 7993 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ رَجُلًا يُنْشِدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاشِدُ، غَيْرُكَ الْوَاجِدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن منکدر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو مسجد میں اپنی کوئی چیز تلاش کرتے سنا تو فرمایا کہ اے اعلان کرنے والے تجھے تیری چیز نہیں ملنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8124، ترقيم محمد عوامة 7993)
حدیث نمبر: 7994 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " قُولُوا لَا وَجَدْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم مسجد میں کسی کو اپنی چیز ڈھونڈتے دیکھو تو اسے کہو کہ تجھے تیری چیز نہ ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8125، ترقيم محمد عوامة 7994)