☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات جوتوں میں نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات جوتوں میں نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7977 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَنْتَعِلُ هَذِهِ السِّبْتِيَّةَ، فَإِذَا صَلَّى خَلَعَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غیلان بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چمڑے کی جوتی پہنتے تھے اور نماز کے وقت اسے اتار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8108، ترقيم محمد عوامة 7977)
حدیث نمبر: 7978 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ , أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَتَى أَبَا مُوسَى فِي دَارِهِ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ:" تَقَدَّمْ"، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" أَنْتَ أَحَقُّ" فَتَقَدَّمَ أَبُو مُوسَى، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ:" أَبِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ أَنْتَ؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود حضرت ابو موسیٰ کے پاس آئے، جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابوموسیٰ نے حضرت عبداللہ سے کہا کہ آپ آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں۔ حضرت عبداللہ نے کہا کہ آپ زیادہ حق دار ہیں۔ چناچہ حضرت ابوموسیٰ نماز کے لئے آگے بڑھے اور اپنے جوتے اتار دیئے۔ اس پر حضرت عبداللہ نے کہا کہ کیا آپ مقدس وادی میں ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8109، ترقيم محمد عوامة 7978)