☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 7908 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِيهِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَشْيَاءَ حَتَّى سَأَلْتُهُ عَنْ مَسح الْحَصَى؟ فَقَالَ:" مَرَّةً وَاحِدَةً، وَإِلَّا فَدَعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہت سی چیزوں کے بارے میں سوال کیا ہے۔ ایک مرتبہ میں نے آپ سے پوچھا کہ نماز میں کنکریوں کو ہٹا سکتے ہیں آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ انہیں درست کرلو، اگر نہ کرنا ہو تو ایک مرتبہ بھی نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8038، ترقيم محمد عوامة 7908)
حدیث نمبر: 7909 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، هِلَالٌ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ شَيْخٍ يُقَالَ لَهُ: هِلَالٌ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ شَيْءٍ، حَتَّى عَنْ مَسْحِ الْحَصَى، فَقَالَ:" وَاحِدَةً، أَوْ دَعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا ہے۔ ایک مرتبہ میں نے کنکریوں کو درست کرنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ انہیں درست کرلو، اگر نہ کرنا ہو تو ایک مرتبہ بھی نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8039، ترقيم محمد عوامة 7909)
حدیث نمبر: 7910 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُعَيْقِيبٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ ، قَالَ: ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْحَ الْحَصَى؟ فَقَالَ:" إِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا ؛ فَوَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معیقیب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ کنکریوں کو چھیڑنے کے بارے میں فرمایا کہ اگر تم نے انہیں درست کرنا بھی ہو تو ایک مرتبہ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8040، ترقيم محمد عوامة 7910)
حدیث نمبر: 7911 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، شُرَحْبِيلَ أَبِي سَعْدٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ أَبِي سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ:" وَاحِدَةٌ، وَلَأَنْ تُمْسِكَ عَنْهَا خَيْرٌ لَكَ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ، كُلُّهَا سُودُ الْحَدَقَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ انہیں چھیڑنے کی اجازت ہے اور اگر ایسا نہ کرو تو یہ تمہارے لئے سو اونٹنیوں سے بہتر ہے۔ جن میں سے ہر ایک کالے رنگ کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8041، ترقيم محمد عوامة 7911)
حدیث نمبر: 7912 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ رُكَانَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، قَالَ: مَرَّ بِي أَبُو ذَرٍّ وَأَنَا أُصَلِّي، قَالَ:" إِنَّ الْأَرْضَ لَا تُمْسَحُ إِلَّا وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ حضرت ابو ذر میرے پاس سے گذرے، انہوں نے فرمایا کہ زمین پر صرف ایک مرتبہ ہاتھ پھیر اجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8042، ترقيم محمد عوامة 7912)
حدیث نمبر: 7913 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُرَخِّصُ فِي مَسْحَةٍ وَاحِدَةٍ لِلْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ کنکریوں کو ہٹانے کے لئے صرف ایک مرتبہ زمین پر ہاتھ پھیرنے کی اجازت دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8043، ترقيم محمد عوامة 7913)
حدیث نمبر: 7914 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يُسَوِّي الْحَصَى بِيَدِهِ، وَهُوَ يُصَلِّي، ثُمَّ خَبَطَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن اسود کے چچا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود کو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے ہاتھ سے کنکریوں کو برابر کررہے تھے، پھر آپ نے انہیں اپنے ہاتھ سے دبایا اور پھر ان پر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8044، ترقيم محمد عوامة 7914)
حدیث نمبر: 7915 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ خَبَطَ الْحَصَى بِيَدِهِ، ثُمَّ سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کنکریوں کو اپنے ہاتھ سے دبایا اور پھر ان پر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8045، ترقيم محمد عوامة 7915)
حدیث نمبر: 7916 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يُرَخِّصُ أَنْ يُسَوَّىَ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ مَرَّةً وَاحِدَةً، قَالَ:" وَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ، فَهُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نماز میں کنکریوں کو ایک مرتبہ درست کرنے کی اجازت دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ اگر ایک مرتبہ بھی انہیں نہ چھیڑے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8046، ترقيم محمد عوامة 7916)
حدیث نمبر: 7917 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ رُبَّمَا يُسَوِّي الْحَصَى بِرِجْلِهِ، وَهُوَ قَائِمٌ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں کھڑے ہو کر پاؤں سے کنکریوں کو برابر کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8047، ترقيم محمد عوامة 7917)
حدیث نمبر: 7918 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْقَارِئِ، عَنْ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَمْسَحُ الْحَصَى مَسْحًا خَفِيفًا فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مولی ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ نماز میں کنکریوں کو ہلکا سا ہاتھ پھیر کر برابر کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8048، ترقيم محمد عوامة 7918)
حدیث نمبر: 7919 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُسَوِّي الْحَصَى بِرِجْلِهِ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نماز میں کھڑے ہو کر پاؤں سے کنکریوں کو برابر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8049، ترقيم محمد عوامة 7919)
حدیث نمبر: 7920 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ : " هَكَذَا وَاحِدَةً، أَوْ دَعْ" وَمَسَحَ بِيَدِهِ الْأَرْضَ"، قَالَ أَبُو أُسَامَةَ:" يَعْنِي: تَسْوِيَةَ الْحَصَى أَوْ شَيْءٌ فِي مَوْضِعِ سُجُودِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کنکریوں کو ایک مرتبہ ہاتھ زمین پر پھیر کر سجدے کے لئے برابر کرسکتے ہو اور اگر ایک مرتبہ بھی نہ کرو تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8050، ترقيم محمد عوامة 7920)
حدیث نمبر: 7921 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ:" كَانَ يُرَخَّصُ فِي مَسْحَةٍ وَاحِدَةٍ لِلْحَصَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح ایک مرتبہ کنکریوں کو ہاتھ پھیر کر برابر کرنے کی رخصت دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8051، ترقيم محمد عوامة 7921)
حدیث نمبر: 7922 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ لَمْ يَرَ بَأْسًا بِتَسْوِيَةِ الْحَصَى مَرَّةً وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کنکریوں کو ایک مرتبہ برابر کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8052، ترقيم محمد عوامة 7922)
حدیث نمبر: 7923 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنِ الْأَغَرِّ بْنِ يَحْيَى، قَالَ:" رَأَيْتُ الْحَسَنَ يُوضِّعُ الْحَصَى مَوْضِعَ سُجُودِهِ، وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اغر بن یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ انہوں نے نماز میں سجدے کی جگہ سے کنکریوں کو ہٹایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8053، ترقيم محمد عوامة 7923)