☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كم (يصلي) من ركعة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← كم (يصلي) من ركعة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 7890 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، أَبِي صَالِحٍ ، أُمِّ هَانِئٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ: " دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتِي يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَوَضَعْتُ لَهُ مَاءً فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ صَلَاةَ الضُّحَى، لَمْ يُصَلِّهِنَّ قَبْلَ يَوْمِهِ، وَلَا بَعْدَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام ہانی فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن میرے گھر تشریف لائے، میں نے آپ کے لئے پانی رکھا، آپ نے غسل فرمایا پھر چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں۔ میں نے اس دن سے پہلے اور بعد میں کبھی آپ کو وہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8020، ترقيم محمد عوامة 7890)
Hadith No.: 7891 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أُمَّ هَانِئٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: لَمْ يُخْبِرْنَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الضُّحَى إِلَّا أُمَّ هَانِئٍ ، فَإِنَّهَا قَالَتْ: " دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتِي يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ يُخَفِّفُ فِيهِنَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، لَمْ أَرَهُ صَلَّاهُنَّ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ وَلَا بَعْدَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ام ہانی کے علاوہ ہمیں کسی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاشت کی نماز کے بارے میں نہیں بتایا، وہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن میرے گھر تشریف لائے، آپ نے غسل فرمایا پھر چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں، ان رکعات میں آپ نے رکوع و سجود کو مختصر فرمایا۔ میں نے اس دن سے پہلے اور بعد میں کبھی آپ کو وہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8021، ترقيم محمد عوامة 7891)
Hadith No.: 7892 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، يَزِيدَ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: أَدْرَكْتُ النَّاسَ وَهُمْ مُتَوَافِرُونَ أَوْ مُتَوَافُونَ،" فَلَمْ يُخْبِرْنِي أَحَدٌ أَنَّهُ صَلَّى الضُّحَى إِلَّا أُمُّ هَانِئٍ، فَإِنَّهَا أَخْبَرَتْنِي أَنَّهُ صَلَّاهَا ثَمَانِ رَكَعَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کی زیارت کی ہے جو دین کے معاملات کا پورا پورا علم رکھتے تھے۔ حضرت ام ہانی کے علاوہ کسی نے مجھے چاشت کی نماز کے بارے میں نہیں بتایا، انہوں نے بتایا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی آٹھ رکعات ادا کی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8022، ترقيم محمد عوامة 7892)
Hadith No.: 7893 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِي مُرَّةَ ، أُمِّ هَانِئٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ ابْنَةِ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام ہانی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8023، ترقيم محمد عوامة 7893)
Hadith No.: 7894 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَبِي رُمَيْثَةَ، عَنْ جَدَّتِهِ، قَالَتْ:" دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَهِيَ تُصَلِّي مِنَ الضُّحَى، فَصَلَّتْ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن رمیثہ کی دادی فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی وہ چاشت کی نماز پڑھ رہی تھیں، انہوں نے آٹھ رکعات ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8024، ترقيم محمد عوامة 7894)
Hadith No.: 7895 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَرْجَانَةَ، قَالَ:" جَلَسْتُ وَرَاءَ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ وَهُوَ يُسَبِّحُ الضُّحَى، فَرَكَعَ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ أَعُدُّهُنَّ، لَا يَقْعُدُ فِيهِنَّ حَتَّى قَعَدَ فِي آخِرِهِنَّ، فَتَشَهَّدَ، ثُمَّ سَلَّمَ، وَانْطَلَقَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مرجانہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن مالک کے پیچھے بیٹھا تھا وہ چاشت کی نماز پڑ ھ رہے تھے۔ میں نے گنا انہوں نے آٹھ رکعات ادا کیں۔ وہ صرف آخری رکعت میں بیٹھے اور اس میں انہوں نے تشہد پڑھ کر سلام پھیرا اور نماز کو مکمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8025، ترقيم محمد عوامة 7895)
Hadith No.: 7896 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ تَمِيمَةَ بِنْتِ دُهَيْمٍ:" أَنَّهَا رَأَتْ عَائِشَةَ صَلَّتْ مِنَ الضُّحَى سِتَّ رَكَعَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت تمیمہ بنت دہیم کہتی ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو چاشت کی چھ رکعات پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8026، ترقيم محمد عوامة 7896)
Hadith No.: 7897 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ بَيْتًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ جَدَّتِهِ رُمَيْثَةَ، قَالَتْ:" دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ بَيْتًا كَانَتْ تَخْلُو فِيهِ فَرَأَيْتُهَا صَلَّتْ فِيهِ مِنَ الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رمیثہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک کمرے میں حاضر ہوئی جس میں وہ اکیلی تھی۔ میں نے دیکھا کہ انہوں نے چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8027، ترقيم محمد عوامة 7897)
Hadith No.: 7898 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تُصَلِّي الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ وَهِيَ قَاعِدَةٌ، فَقِيلَ لَهَا: إِنَّ عَائِشَةَ تُصَلِّي أَرْبَعًا، فَقَالَتْ:" إِنَّ عَائِشَةَ امْرَأَةٌ شَابَّةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ بیٹھ کر چاشت کی آٹھ رکعات ادا کیا کرتی تھیں۔ ان سے کسی نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا تو چار رکعات پڑھتی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا تو ایک جوان عورت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8028، ترقيم محمد عوامة 7898)
Hadith No.: 7899 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ:" أَنَّهُ كَانَ إِذَا حَضَرَ الْمِصْرَ صَلَّى الضُّحَى أَرْبَعًا
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب شہر آتے تو چاشت کی چار رکعات پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8029، ترقيم محمد عوامة 7899)
Hadith No.: 7900 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَكِيمِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حَرَّةِ بَنِي مُعَاوِيَةَ فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ طَوَّلَ فِيهِنَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بنو معاویہ کے علاقے میں آیا۔ آپ نے وہاں چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں اور انہیں لمبا کرکے پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8030، ترقيم محمد عوامة 7900)
Hadith No.: 7901 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ مُسْهِرٍ ، لَيْثٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَكْعَتَيِ الضُّحَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8031، ترقيم محمد عوامة 7901)