☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقوم بالناس في رمضان فيعطى
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في الرجل يقوم بالناس في رمضان فيعطى
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 7820 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِيَاسٍ مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ، قَالَ: " كُنْتُ نَازِلًا عَلَى عَمْرِو بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ فَلَمَّا حَضَرَ رَمَضَانُ جَاءَهُ رَجُلٌ بِأَلْفَيْ دِرْهَمٍ مِنْ قِبَلِ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ: إِنَّ الْأَمِيرَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ، وَيَقُولُ:" إِنَّا لَمْ نَدَعْ قَارِئًا شَرِيفًا إِلَّا قَدْ وَصَلَ إِلَيْهِ مِنَّا مَعْرُوفٌ، فَاسْتَعِنْ بِهَذَيْنِ عَلَى نَفَقَةِ شَهْرِكَ هَذَا، فَقَالَ عَمْرٌو: اقْرَأْ عَلَى الْأَمِيرِ السَّلَامَ، وَقُلْ:" وَاللَّهِ مَا قَرَأْنَا الْقُرْآنَ نُرِيدُ بِهِ الدُّنْيَا". وَرَدَّهُ عَلَيْهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایاس معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں عمرو بن نعمان بن مقرن کے یہاں مہمان تھا، جب رمضان کا مہینہ آیا تو ایک آدمی ان کے پاس مصعب بن زبیر کی طرف سے دو ہزار درہم لے کر آیا اور اس نے کہا کہ امیر آپ کو سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہم نے ہر قابل احترام قاری کو اپنی طرف سے یہ ہدیہ دیا ہے، آپ اس مہینے میں اپنی ضروریات ان پیسوں سے پوری کیجئے۔ حضرت عمرو نے اس سے فرمایا کہ اپنے امیر کو ہماری طرف سے سلام کہنا اور ان سے یہ بھی کہنا کہ بخدا! ہم نے قرآن کو دنیا حاصل کرنے کے لئے نہیں پڑھا ہے۔ یہ کہہ کر وہ رقم اسے واپس کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7949، ترقيم محمد عوامة 7820)
حديث رقم: 7821 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ أَنَّهُ صَلَّى بِالنَّاسِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفِطْرِ بَعَثَ إِلَيْهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ بِحُلَّةٍ وَبِخَمْسِمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَرَدَّهَا، وَقَالَ:" إِنَّا لَا نَأْخُذُ عَلَى الْقُرْآنِ أَجْرًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن معقل نے لوگوں کو رمضان میں تراویح پڑھائی، عیدا لفطر کے دن عبید اللہ بن زیاد نے ان کی طرف ایک جوڑا اور پانچ سو درہم بھیجے۔ انہوں نے یہ چیزیں واپس کردیں اور فرمایا کہ ہم قرآن پر اجرت نہیں لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7950، ترقيم محمد عوامة 7821)
حديث رقم: 7822 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " لَا يُؤْخَذُ عَلَى الْقُرْآنِ أَجْرٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ قرآن پڑھنے پر اجرت نہیں لی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7951، ترقيم محمد عوامة 7822)
حديث رقم: 7823 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ رَجُلٍ:" أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَامَ بِالنَّاسِ فِي رَمَضَانَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ بِبُرْنُسٍ، فَقَبِلَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جریر ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے لوگوں کو تراویح پڑھائی تو حجاج بن یوسف نے انہیں ایک ٹوپی یا کپڑے بھجوائے جو انہوں نے قبول کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7952، ترقيم محمد عوامة 7823)
حديث رقم: 7824 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ وَاقِدٍ، عَنْ زَاذَانَ، قَالَ: سَمِعْتهُ يَقُولُ: " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ يَأْكُلُ بِهِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَوَجْهُهُ عَظْمٌ، لَيْسَ عَلَيْهِ لَحْمٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن پڑھ کر کھائے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر صرف ہڈی ہوگی، گوشت نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7953، ترقيم محمد عوامة 7824)
حديث رقم: 7825 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي رَاشِدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِبْلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي رَاشِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِبْلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شبل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قرآن کو روزی کا ذریعہ نہ بناؤ، قرآن مجید سے تعلق کو کبھی زیادہ نہ سمجھو، قرآن مجید کی لفظی اور معنوی حدود سے تجاوز نہ کرو اور قرآن مجید سے روگردانی نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7954، ترقيم محمد عوامة 7825)
حديث رقم: 7826 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحَطِيمِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ عُمَرُ : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَسَلُوا اللَّهَ بِهِ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ قَوْمٌ يَسْأَلُونَ النَّاسَ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ قرآن پڑھو اور اللہ سے قرآن کے ذریعہ سوال کرو، کیونکہ ایک ایسی قوم آنے والی ہے جو لوگوں سے قرآن کے واسطے سے مانگاکریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7955، ترقيم محمد عوامة 7826)