☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 7805 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ الْمُتَهَجِّدُونَ يُصَلُّونَ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ وَالْإِمَامُ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ درویش لوگ مسجد کے ایک کونے میں نماز پڑھا کرتے تھے، جبکہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7934، ترقيم محمد عوامة 7805)
حدیث نمبر: 7806 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي رَمَضَانَ خَلْفَ الْمَقَامِ بِمَنْ صَلَّى خَلْفَهُ، وَالنَّاسُ بَعْدُ فِي سَائِرِ الْمَسْجِدِ مِنْ بَيْنِ طَائِفٍ بِالْبَيْتِ وَمُصَلٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی ملیکہ کو دیکھا کہ وہ مقام ابراہیم کے پیچھے لوگوں کو تراویح کی نماز پڑھا رہے تھے جبکہ لوگ پوری مسجد میں کوئی طواف کررہا تھا اور کوئی نماز پڑھ رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7935، ترقيم محمد عوامة 7806)
حدیث نمبر: 7807 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: " شَهِدْتُ مَكَّةَ فِي زَمَانِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فِي رَمَضَانَ وَالْإِمَامُ يُصَلِّي بِقَوْمٍ عَلَى حِدَةٍ، وَنَاسٌ يُصَلُّونَ فِي نَوَاحِي الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الشعثاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زمانے میں دیکھا کہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا اور لوگ مسجد کے گوشوں میں اپنی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7936، ترقيم محمد عوامة 7807)
حدیث نمبر: 7808 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ شَبَثَ بْنَ رِبْعِيٍّ وَنَاسٌ مَعَهُ يُصَلُّونَ وُحْدَانًا فِي رَمَضَانَ، والنَّاسُ فِي الصَّلَاةِ، وَرَأَيْتُ شِبْثًا يُصَلِّي فِي سُتْرَةٍ وَحْدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے شبث بن ربعی اور ان کے ساتھ کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے دیکھا، جبکہ باقی لوگ الگ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے حضرت شبث کو دیکھا کہ وہ ایک سترے کی طرف رخ کئے نماز پڑھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7937، ترقيم محمد عوامة 7808)
حدیث نمبر: 7809 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ الْإِمَامُ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي الْمَسْجِدِ، وَالْمُتَهَجَّدُونَ يُصَلُّونَ فِي نَوَاحِي الْمَسْجِدِ لِأَنْفُسِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا اور درویش لوگ مسجد کے گوشوں میں اپنی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7938، ترقيم محمد عوامة 7809)