☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يرى القيام في رمضان
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كان يرى القيام في رمضان
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 14
حديث رقم: 7775 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَؤُمُّنَا فِي رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تراویح میں ہماری امامت کرایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7903، ترقيم محمد عوامة 7775)
حديث رقم: 7776 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً هَلْ كَانَ عَلِيٌّ يُصَلِّي بِهِمْ فِي رَمَضَانَ؟ قَالَ: " كَانَ خِيَارُ أَصْحَابِ عَلِيٍّ ؛ زَاذَانُ، وَأَبُو الْبَخْتَرِيِّ وَغَيْرُهُمْ يَدْعُونَ أَهْلِيهِمْ وَيَؤُمُّونَ فِي الْمَسْجِدِ فِي رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عیاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ تراویح میں ان کی امامت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اجل شاگردوں میں سے حضرت زاذان، حضرت ابو البختری اور دوسرے حضرات رمضان میں اپنے متعلق لوگوں کو بلا کر مسجد میں انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7904، ترقيم محمد عوامة 7776)
حديث رقم: 7777 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ ، جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: " صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ ؛ فَلَمْ يُصَلِّ بِنَا حَتَّى بَقِيَ سَبْعٌ مِنَ الشَّهْرِ، فَقَامَ بِنَا حَتَّى ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، ثُمَّ لَمْ يَقُمْ بِنَا فِي السَّادِسَةِ، ثُمَّ قَامَ بِنَا فِي الخَامِسَةِ حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ، فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قُمْتَ بِنَا بَقِيَّةَ لَيْلَتِنَا هَذِهِ؟ فَقَالَ: إِنَّهُ مَنْ قَامَ مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ ؛ كُتِبَ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ:، قَالَ: ثُمَّ صَلَّى بِنَا حَتَّى بَقِيَ ثَلَاثٌ مِنَ الشَّهْرِ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا، وَجَمَعَ أَهْلَهُ وَنِسَاءَهُ. قَالَ: فَقَامَ حَتَّى تَخَوَّفْنَا أَنْ يَفُوتَنَا الْفَلَاحُ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَا الْفَلَاحُ؟، قَالَ: السَّحُورُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ رمضان میں ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے۔ آپ نے تیئس رمضان تک ہمیں تراویح کی نماز نہ پڑھائی، پھر جب رمضان کے سات دن باقی رہ گئے تو آپ نے ہمیں ایک تہائی رات تک نماز پڑھائی، پھر اگلی رات آپ نے تراویح نہ پڑھائی، پھر اگلی رات آپ نے ہمیں آدھی رات تک نماز پڑھائی۔ پھر ہم نے عرض کیا یارسول اللہ! اگر آپ ہمیں باقی راتوں میں نماز پڑھا دیں تو اچھا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ جو شخص امام کے نماز پڑھتے رہنے تک اس کے ساتھ کھڑا رہا اس کے لئے پوری رات نماز پڑھنے کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ آپ نے پھر ہمیں نماز پڑھائی اور جب مہینے کی تین راتیں باقی رہ گئیں تو آپ نے ہمیں تراویح کی نماز پڑھائی اور آپ نے اپنے اہل و عیال اور خواتین کو جمع فرمایا۔ اور اتنی دیر نماز پڑھائی کہ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں فلاح فوت نہ ہوجائے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا یہ فلاح کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا سحری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7905، ترقيم محمد عوامة 7777)
حديث رقم: 7778 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، نُعَيْمُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو طَلْحَةَ الْأَنْمَارِيُّ ، النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو طَلْحَةَ الْأَنْمَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ عَلَى مِنْبَرِ حِمْصَ يَقُولُ: " قُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ، وَقُمْنَا مَعَهُ لَيْلَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ، وَقُمْنَا مَعَهُ لَيْلَةَ سَابِعَةٍ وَعِشْرِينَ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ يَفُوتُنَا الْفَلَاحُ، وَكُنَّا نَعُدُّهُ السَّحُورَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نعیم بن زیاد ابو طلحہ انمار ی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان بن بشیر کو حمص کے منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ ہم نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رمضان کی تیئسویں رات کو رات کے پہلے تہائی حصے تک نماز پڑھتے رہے، پھر ہم آپ کے ساتھ پچیسویں رات کو آدھی رات تک نماز پڑھتے رہے اور ستائیسویں رات کو ہم اتنی دیر نماز پڑھتے رہے کہ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں فلاح فوت نہ ہوجائے، ہم سحری کو فلاح کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7906، ترقيم محمد عوامة 7778)
حديث رقم: 7779 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " قَامَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فِي حُجْرَةٍ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ، ثُمَّ صَبَّ عَلَيْهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، ذُو الْمَلَكُوتِ، وَالْجَبَرُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ، وَالْعَظَمَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان کی ایک رات میں کھجوروں کے پتوں سے بنے ایک کمرے میں ہمیں نماز پڑھائی۔ پھر آپ نے پانی کا ایک ڈول بہایا اور فرمایا: اللہ سب سے بڑا ہے، وہ بادشاہت، جبروت، کبریائی اور عظمت والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7907، ترقيم محمد عوامة 7779)
حديث رقم: 7780 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ عَزِيمَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کی تراویح کی ترغیب دیا کرتے تھے لیکن اس کو فرض قرار نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7908، ترقيم محمد عوامة 7780)
حديث رقم: 7781 مصنف ابن أبي شيبة
الثَّقَفِيُّ ، خَالِدٍ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ :" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي رَمَضَانَ فِي بَعْضِ حُجَرِهِ يُصَلِّي فَائْتَمُّوا بِصَوْتِهِ فَلَمَّا عَلِمَ بِهِمْ ؛ خَفَضَ صَوْتَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات رمضان میں اپنے ایک حجرے میں نماز ادا فرما رہے تھے، لوگوں نے آپ کی آواز سن کر آپ کی اقتداء کرنا شروع کردی۔ جب آپ کو لوگوں کی اقتداء کا علم ہوا تو آپ نے اپنی آواز کو آہستہ فرمالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7909، ترقيم محمد عوامة 7781)
حديث رقم: 7782 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَؤُمُّنَا فِي رَمَضَانَ وَيَنْصَرِفُ وَعَلَيْهِ لَيْلٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ تراویح میں ہماری امامت کرایا کرتے تھے، اور رات ہی میں واپس چلے جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7910، ترقيم محمد عوامة 7782)
حديث رقم: 7783 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ قَامَ بِهِمْ فِي رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے رمضان میں تراویح کی نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7911، ترقيم محمد عوامة 7783)
حديث رقم: 7784 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ يَؤُمُّنَا ؛ فَيَقُومُ بِنَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَهُوَ ابْنُ عِشْرِينَ وَمِائَةِ سَنَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن علی رضی اللہ عنہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ ہماری امامت کراتے تھے اور رمضان میں وہ ایک سو بیس سال کی عمر میں ہمیں تراویح پڑھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7912، ترقيم محمد عوامة 7784)
حديث رقم: 7785 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِي، قَالَ: " خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ قِطَعًا، فَقَالَ: لَوْ جَمَعْنَا هَؤُلَاءِ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ ؛ لَكَانَ خَيْرًا، فَجَمَعَهُمْ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن عبدا لقاری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے رمضان میں لوگوں کو الگ الگ نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ اگر یہ ایک قاری کے پیچھے نماز پڑھ لیں تو اچھا ہو۔ پھر آپ نے انہیں حضرت ابی بن کعب کے پیچھے جمع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7913، ترقيم محمد عوامة 7785)
حديث رقم: 7786 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، مَالِكٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَ فِيهِ بِعَزِيمَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کی تراویح کی ترغیب دیا کرتے تھے لیکن اس کو فرض قرار نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7914، ترقيم محمد عوامة 7786)
حديث رقم: 7787 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ ، نَضْرِ بْنِ شَيْبَانَ ، أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ نَضْرِ بْنِ شَيْبَانَ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ فَذَكَرَ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، وَسَنَنْتُ لَكُمْ قِيَامَهُ، فَمَنْ صَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا ؛ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوسلمہ بن عبدا لرحمن اپنے والد کے حوالے سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر رمضان کے روزے کو فرض فرمایا اور اس کے قیام کو سنت قرار دیا، جس نے ایمان اور اللہ سے ثواب کی امید کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7915، ترقيم محمد عوامة 7787)
حديث رقم: 7788 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَمَرَ أُبَيًّا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابی کو حکم دیا کہ رمضان میں لوگوں کو تراویح پڑھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7916، ترقيم محمد عوامة 7788)