☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 7724 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ ، عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ ، أَسْمَاءَ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ ، عَلِيٍّ ، أَبُو بَكْرٍ،
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ أَسْمَاءَ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:" كُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا نَفَعَنِي اللَّهُ بِمَا شَاءَ مِنْهُ، فَإِذَا حَدَّثَنِي عَنْهُ غَيْرِي اسْتَحْلَفْتُهُ، فَإِذَا حَلَفَ لِي، صَدَّقْتُهُ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ، حَدَّثَنِي، وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ، ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ رَجُلٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يُصَلِّي، قَالَ سُفْيَانُ: ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، قَالَ مِسْعَرٌ: ثُمَّ يُصَلِّي فَيَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، إِلَّا غَفَرَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب بھی میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنی اللہ نے مجھے اس سے کوئی نہ کوئی فائدہ ہی پہنچایا اور اگر مجھ سے کسی اور نے بیان کیا تو میں نے اس سے اس کی صداقت پر قسم لی۔ اگر اس نے قسم کھالی تو میں نے اس کی تصدیق کی۔ اور حضرت ابوبکر نے مجھ سے سچ ہی بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب بھی کوئی بندہ گناہ کرے، پھر اس کے بعد اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعتیں پڑھے یا کوئی نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمادیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7852، ترقيم محمد عوامة 7724)
حدیث نمبر: 7725 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مَيْسَرَةَ، وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْمقاتِلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کبیرہ گناہ سے اجتناب کرے تو پانچوں نمازیں اپنے درمیانی اوقات کے لئے کفارہ بن جاتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7853، ترقيم محمد عوامة 7725)
حدیث نمبر: 7726 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " الصَّلَوَاتُ الْحَقَائِقُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ فرض نمازیں اپنے درمیان ہونے والے گناہوں کے لئے کفارہ بن جاتی ہیں، بشرطیکہ آدمی کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7854، ترقيم محمد عوامة 7726)
حدیث نمبر: 7727 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ ، عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يُصَلِّي إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الْأُخْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عفان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو آدمی اچھی طرح وضو کرکے نماز پڑھے، اس کے اس نماز سے پچھلی نماز تک کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7855، ترقيم محمد عوامة 7727)
حدیث نمبر: 7728 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا عَوْفٌ، وَالْجُرَيْرِيُّ، عَنْ قَسَامَةَ بْنِ زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: " مثل الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ مثل نَهْرٍ جَارٍ عَلَى بَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَاذَا يُبْقِينَ بَعْدُ عَلَيْهِ مِنْ دَرَنِهِ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ پانچوں نمازوں کی مثال اس نہر کی سی ہے جو کسی کے دروازے پر جاری ہو اور وہ اس میں دن میں پانچ مرتبہ غسل کرے، کیا اس کے بدن پر کوئی میل باقی رہے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7856، ترقيم محمد عوامة 7728)
حدیث نمبر: 7729 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ يُحَنَّس، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: " مثل الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ مثل رَجُلٍ عَلَى بَابِهِ نَهْرٌ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَاذَا يُبْقِي ذَلِكَ مِنْ دَرَنِهِ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ پانچوں نمازوں کی مثال اس نہر کی سی ہے جو کسی کے دروازے پر جاری ہو اور وہ اس میں دن میں پانچ مرتبہ غسل کرے، کیا اس کے بدن پر کوئی میل باقی رہے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7857، ترقيم محمد عوامة 7729)
حدیث نمبر: 7730 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، أَبِي صَخْرَةَ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ ، عُثْمَانُ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي صَخْرَةَ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ يَقُولُ: كُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طَهُورَهُ، فَمَا أَتَى عَلَيْهِ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يُفِيضُ مِنْهُ عَلَيْهِ نُطْفَةً مِنْ مَاءٍ، فَقَالَ عُثْمَانُ : حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ انْصِرَافِنَا مِنْ صَلَاتِنَا هَذِهِ، قَالَ مِسْعَرٌ أُرَاهُ، قَالَ: الْعَصْرَ، فَقَالَ: مَا أَدْرِي أُحَدِّثُكُمْ أَوْ أَسْكُتُ؟ قَالَ: قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؛ إِنْ كَانَ خَيْرًا فَحَدِّثْنَا، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ، فَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ، فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يُصَلِّي إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الْأُخْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمران بن ابان مولی عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لئے غسل کا پانی رکھا کرتا تھا۔ وہ ہر روز اس سے غسل کرتے خواہ تھوڑا سا پانی استعمال کرتے۔ ایک دن انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس نماز (عصر) کے بعد فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ ایک بات میں تمہیں بتاؤں یا خاموش رہوں؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر اس میں خیر ہے تو بتادیں، اگر وہ خیر سے ہٹی ہوئی ہے تو اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب بھی کوئی انسان اچھی طرح وضو کرتا ہے اور پھر نماز پڑھتا ہے تو اس کے پچھلی نماز تک کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7858، ترقيم محمد عوامة 7730)
حدیث نمبر: 7731 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " تَكْفِيرُ كُلِّ لِحَاءٍ رَكْعَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ دو رکعتیں ہر جھگڑے کا کفارہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7859، ترقيم محمد عوامة 7731)
حدیث نمبر: 7732 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مثل الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، كَمَثَلِ نَهْرٍ جَارٍ عَلَى بَابِ أَحَدِكُمْ، يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ"، فَقَالَ الْحَسَنُ: فَمَا يُبْقِي ذَلِكَ مِنَ الدَّرَنِ؟
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کے دروازے پر ایک گہری نہر جاری ہو اور وہ اس میں روزانہ غسل کرے۔ یہ حدیث بیان کرنے کے بعد حضرت حسن نے فرمایا کہ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7860، ترقيم محمد عوامة 7732)
حدیث نمبر: 7733 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا مثل الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، كَمَثَلِ نَهْرٍ جَارٍ عَلَى بَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَا يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کے دروازے پر ایک گہری نہر جاری ہو اور وہ اس میں روزانہ غسل کرے۔ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7861، ترقيم محمد عوامة 7733)
حدیث نمبر: 7734 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، وَشُعْبَةُ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، وَشُعْبَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا صَلَّيْتُ صَلَاةً إِلَّا وَأَنَا أَرْجُو أَنْ تَكُونَ كَفَّارَةً لِمَا أَمَامَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں جب بھی کوئی نماز پڑھتا ہوں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ پچھلی نماز تک کے تمام اعمال کا کفارہ بن گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7862، ترقيم محمد عوامة 7734)
حدیث نمبر: 7735 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " يَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّوُا الظُّهْرَ، غَسَلَتْ، ثُمَّ يَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّوُا الْعَصْرَ غَسَلَتْ، ثُمَّ يَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّوُا الْمَغْرِبَ ؛ غَسَلَتْ، حَتَّى ذَكَرَ الصَّلَوَاتِ كُلَّهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ لوگ گناہ کرتے ہیں پھر ظہر کی نماز پڑھتے ہیں تو ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ پھر گناہ کرتے ہیں پھر عصر کی نماز پڑھتے ہیں تو ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ پھر گناہ کرتے ہیں پھر مغرب کی نماز پڑھتے ہیں تو ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے پانچوں نمازوں کا ذکر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7863، ترقيم محمد عوامة 7735)
حدیث نمبر: 7736 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ لَقِيطِ بْنِ قَبِيصَةَ الْجَعْفَرِيِّ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7864، ترقيم محمد عوامة 7736)
حدیث نمبر: 7737 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي سُفْيَانَ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مثل الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ كَمَثَلِ نَهْرٍ جَارٍ عَلَى بَابِ أَحَدِكُمْ، يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ , فَمَاذَا يُبْقِينَ مِنَ الدَّرَنِ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کے دروازے پر ایک گہری نہر جاری ہو اور وہ اس میں روزانہ غسل کرے۔ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7865، ترقيم محمد عوامة 7737)