وَكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ ، عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ ، أَسْمَاءَ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ ، عَلِيٍّ ، أَبُو بَكْرٍ،
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ أَسْمَاءَ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:" كُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا نَفَعَنِي اللَّهُ بِمَا شَاءَ مِنْهُ، فَإِذَا حَدَّثَنِي عَنْهُ غَيْرِي اسْتَحْلَفْتُهُ، فَإِذَا حَلَفَ لِي، صَدَّقْتُهُ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ، حَدَّثَنِي، وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ، ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ رَجُلٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يُصَلِّي، قَالَ سُفْيَانُ: ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، قَالَ مِسْعَرٌ: ثُمَّ يُصَلِّي فَيَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، إِلَّا غَفَرَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب بھی میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنی اللہ نے مجھے اس سے کوئی نہ کوئی فائدہ ہی پہنچایا اور اگر مجھ سے کسی اور نے بیان کیا تو میں نے اس سے اس کی صداقت پر قسم لی۔ اگر اس نے قسم کھالی تو میں نے اس کی تصدیق کی۔ اور حضرت ابوبکر نے مجھ سے سچ ہی بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب بھی کوئی بندہ گناہ کرے، پھر اس کے بعد اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعتیں پڑھے یا کوئی نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمادیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7852، ترقيم محمد عوامة 7724)