☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره ذلك؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كره ذلك؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 7696 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَا صَلَّتِ امْرَأَةٌ صَلَاةً قَطُّ أَفْضَلَ مِنْ صَلَاةٍ تُصَلِّيهَا فِي بَيْتِهَا إِلَّا أَنْ تُصَلِّيَ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، إِلَّا عَجُوزٌ فِي مَنْقَلَيْهَا، يَعْنِي: خُفَّيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ کسی عورت نے اپنے کمرے سے بہتر کسی جگہ نماز نہیں پڑھی، البتہ وہ عورت جو مسجد حرام میں نماز پڑھے۔ البتہ کوئی بوڑھی عورت پھٹے ہوئے موزوں کے ساتھ آئے تو اس کے لئے جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7824، ترقيم محمد عوامة 7696)
حديث رقم: 7697 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْهُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ: صَلَاتُكِ فِي مَخْدَعِكِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكِ فِي بَيْتِكِ، وَصَلَاتُكِ فِي بَيْتِكِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكِ فِي حُجْرَتِكِ، وَصَلَاتُكِ فِي حُجْرَتِكِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكِ فِي مَسْجِدِ قَوْمِكِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے اپنے پردے میں نماز پڑھنا اپنے کمرے میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے، اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اپنے گھر مں ن نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور اپنے گھر میں نماز پڑھنا اپنی قوم کی مسجد میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7825، ترقيم محمد عوامة 7697)
حديث رقم: 7698 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " الْمَرْأَةُ عَوْرَةٌ، وَأَقْرَبُ مَا تَكُونُ مِنْ رَبِّهَا إِذَا كَانَتْ فِي قَعْرِ بَيْتِهَا، فَإِذَا خَرَجَتِ ؛ اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ عورت چھپانے کی چیز ہے، وہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر کی تہہ میں ہوتی ہے اور جب وہ باہر آتی ہے تو شیطان اسے جھانکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7826، ترقيم محمد عوامة 7698)
حديث رقم: 7699 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَحْصِبُ النِّسَاءَ ؛ يُخْرِجُهُنَّ مِنَ الْمَسْجِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود جمعہ کے دن عورتوں کو مسجد سے نکالنے کے لیے کنکریاں مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7827، ترقيم محمد عوامة 7699)
حديث رقم: 7700 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِيَاسُ بْنُ دَغْفَلٍ، قَالَ:" سُئِلَ الْحَسَنُ عَنِ امْرَأَةٍ جَعَلَتْ عَلَيْهَا، إِنْ أُخْرِجَ زَوْجُهَا مِنَ السِّجْنِ، أَنْ تُصَلِّيَ فِي كُلِّ مَسْجِدٍ تُجْمَعُ فِيهِ الصَّلَاةُ بِالْبَصْرَةِ رَكْعَتَيْنِ؟ فَقَالَ الْحَسَنُ:" تُصَلِّي فِي مَسْجِدِ قَوْمِهَا ؛ فَإِنَّهَا لَا تُطِيقُ ذَلِكَ. لَوْ أَدْرَكَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لَأَوْجَعَ رَأْسَهَا"!
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ ایک عورت نے نذر مانی کہ اگر اس کا خاوند جیل سے آزاد ہوگیا تو وہ بصرہ کی ہر اس مسجد میں دو رکعت نماز پڑھے گی جس میں جماعت ہوتی ہے۔ اس نذر کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ اپنی قوم کی مسجد میں نماز پڑھے، کیونکہ وہ اپنی اس نذر کو پوری کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔ اگر حضرت عمر اسے دیکھتے تو اس کے سر پر مارتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7828، ترقيم محمد عوامة 7700)
حديث رقم: 7701 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ:" سَمِعْتُ رَبَّ هَذِهِ الدَّارِ، يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ حَلَفَ فَبَالَغَ فِي الْيَمِينِ: مَا صَلَّتِ امْرَأَةٌ صَلَاةً أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ صَلَاةٍ فِي بَيْتِهَا إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ، إِلَّا امْرَأَةٌ قَدْ أَيِسَتْ مِنَ الْبُعُولَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمر و شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے اس گھر کے مالک یعنی حضرت ابن مسعود کو فرماتے ہوئے سنا، انہوں نے بھرپور قسم کھا کر فرمایا کہ عورت کی کوئی نماز اللہ کو اس نماز سے زیادہ محبوب نہیں جسے وہ اپنے کمرے میں پڑھے۔ البتہ حج وعمرہ کی نماز اس سے مستثنیٰ ہے اور ایسی عورت جو خاوند کے قابل نہ رہی ہو وہ بھی اس سے مستثنیٰ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7829، ترقيم محمد عوامة 7701)
حديث رقم: 7702 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْمُنْذِرِ السَّاعِدي ، أَبِيهِ ، أُمِّ حُمَيْدٍ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْمُنْذِرِ السَّاعِدي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ حُمَيْدٍ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْنَعُنَا أَزْوَاجُنَا أَنْ نُصَلِّيَ مَعَكَ وَنُحِبُّ الصَّلَاةَ مَعَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلَاتُكُنَّ فِي بُيُوتِكُنَّ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكُنَّ فِي حُجَرِكُنَّ، وَصَلَاتُكُنَّ فِي حُجَرِكُنَّ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِكُنَّ فِي الْجَمَاعَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام حمید فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یار سول اللہ! ہمارے خاوند اس بات سے منع کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ نماز پڑھیں، حالانکہ ہمیں آپ کے ساتھ نماز پڑھنا پسند ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تمہارے لئے اپنے کمروں میں نماز پڑھنا گھر میں نماز پڑھنے سے افضل ہے اور گھروں میں نماز پڑھنا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7830، ترقيم محمد عوامة 7702)
حديث رقم: 7703 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ لِإِبْرَاهِيمَ ثَلَاثُ نِسْوَةٍ فَلَمْ يَكُنْ يَدَعُهُنَّ يَخْرُجْنَ إِلَى جُمُعَةٍ وَلَا جَمَاعَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کی تین بیویاں تھیں وہ انہیں جمعہ اور جماعت میں شریک نہ ہونے دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7831، ترقيم محمد عوامة 7703)