☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الأمير يؤخر الصلاة عن الوقت
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في الأمير يؤخر الصلاة عن الوقت
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 7672 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورٍ ، هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، أَبِي الْمُثَنَّى الْحِمْصِيِّ ، أَبِي أُبَيِّ ابْنِ امْرَأَةِ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْحِمْصِيِّ ، عَنْ أَبِي أُبَيِّ ابْنِ امْرَأَةِ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ فَتَشْغَلُهُمْ أَشْيَاءُ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى يُؤَخِّرُوهَا عَنْ وَقْتِهَا، فَصَلُّوهَا لِوَقْتِهَا، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أَدْرَكْتُهَا مَعَهُمْ، أُصَلِّى مَعَهُمْ؟ قَالَ: نَعَمْ إِنْ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب تمہارے ایسے امراء ہوں گے جو اپنی مصروفیات کی وجہ سے نمازوں کو ان کے وقت سے مؤخر کیا کریں گے، تم نمازوں کو ان کے وقت میں پڑھنا۔ ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ! اگر میں ان کا زمانہ پاؤں تو کیا میں ان کے ساتھ نماز پڑھوں؟ آپ نے فرمایا ہاں اگر تم چاہو توپڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7799، ترقيم محمد عوامة 7672)
Hadith No.: 7673 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، وَعَلْقَمَةَ، قَالَا: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءٌ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا وَيَخْنُقُونَهَا إِلَى شَرَقِ الْمَوْتَى، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ قَدْ فَعَلُوا ذَلِكَ ؛ فَصَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ، ثُمَّ اجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ سُبْحَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ عنقریب تمہارے ایسے امراء ہوں گے جو نمازوں کو ان کے وقت سے مؤخر کیا کریں گے اور انہیں مردوں کی طرح گھونٹا کریں گے۔ جب تم انہیں ایسا کرتا دیکھو تو اپنے گھروں میں نماز ادا کرو اور ان کے ساتھ نفل کی نیت سے نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7800، ترقيم محمد عوامة 7673)
Hadith No.: 7674 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، شُعْبَةُ ، أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز کو اس کے وقت پر پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7801، ترقيم محمد عوامة 7674)
Hadith No.: 7675 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ:" رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ، وَخَيْثَمَةَ يُصَلِّيَانِ الظُّهْرَ، وَالْعَصْرَ فِي بُيُوتِهِمَا، ثُمَّ يَأْتِيَانِ الْحَجَّاجَ فَيُصَلِّيَانِ مَعَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت خیثمہ کو دیکھا کہ وہ ظہر اور عصر کی نماز اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور پھر حجاج کے ساتھ آکر بھی نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7802، ترقيم محمد عوامة 7675)
Hadith No.: 7676 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، قَالَ:" كُنْتُ أَجْلِسُ مَعَ مَسْرُوقٍ، وَأَبِي عُبَيْدَةَ فِي الْمَسْجِدِ فِي زَمَنِ زِيَادٍ، فَإِذَا دَخَلَ وَقْتُ الظُّهْرِ ؛ قَامَا فَصَلَّيَا، ثُمَّ يَجْلِسَانِ حَتَّى إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَخَرَجَ الْإِمَامُ ؛ قَامَا فَصَلَّيَا، وَيَفْعَلَانِهِ فِي الْعَصْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ میں زیاد کے زمانے میں حضرت مسروق اور حضرت ابو عبیدہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ جب ظہر کا وقت داخل ہوا تو ان دونوں نے ظہر کی نماز پڑھی، پھر بیٹھ گئے اور جب مؤذن نے اذان دی تو انہوں نے امام کے ساتھ بھی نماز پڑھی اور وہ دونوں عصر کی نماز میں بھی یونہی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7803، ترقيم محمد عوامة 7676)
Hadith No.: 7677 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ:" أَنَّ الْحَجَّاجَ أَخَّرَ الصَّلَاةَ، فَأَوْمَأَ أَبُو وَائِلٍ وَهُوَ جَالِسٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ حجاج نے ایک مرتبہ نماز میں تاخیر کی تو حضرت ابو وائل نے بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7804، ترقيم محمد عوامة 7677)
Hadith No.: 7678 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: " أَخَّرَ الْحَجَّاجُ الصَّلَاةَ بِعَرَفَةَ، فَصَلَّى ابْنُ عُمَرَ فِي رَحْلِهِ، وَثَمَّ نَاسٌ وُقُفٌ، قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ فَنَخََسَ بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہازدی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ عرفہ میں حجاج نے نماز میں تاخیر کردی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی سواری پر نماز پڑھ لی اور لوگ وہیں کھڑے ہوئے تھے۔ حجاج نے انہیں سزا دینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7805، ترقيم محمد عوامة 7678)
Hadith No.: 7679 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو عُبَيْدَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ:" كَانَ أَبُو عُبَيْدَةَ يَنْتَظِرُ الْمَغْرِبَ، فَإِذَا أَبْطَؤُوا بِهَا حَلَّ حَبْوَتَهُ، وَخَرَجَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ مغرب کا انتظار کیا کرتے تھے، جب امراء نماز میں تاخیر کرتے تو وہ اپنا حبوہ کھول کر باہر چلے جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7806، ترقيم محمد عوامة 7679)
Hadith No.: 7680 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ:" كَانَ الْحَجَّاجُ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَكَانَ أَبُو وَائِلٍ يَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّيَ فِي بُيُوتِنَا، ثُمَّ نَأْتِيَ الْمَسْجِدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن شقیق فرماتے ہیں کہ حجاج جمعہ کی نماز میں تاخیر کیا کرتا تھا۔ اس پر ابو وائل ہمیں حکم دیتے کہ ہم اپنے گھروں میں نماز پڑھ کر مسجد آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7807، ترقيم محمد عوامة 7680)
Hadith No.: 7681 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إِدْرِيسَ ، شُعْبَةَ ، أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ:" إِنَّ خَلِيلِي أَوْصَانِي أَنْ أُصَلِّيَ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا. فَإِنْ أَدْرَكْتَ الْقَوْمَ قَدْ صَلَّوْا كُنْتَ قَدْ أَحْرَزْتَ صَلَاتَكَ، وَإِلَّا كَانَتْ نَافِلَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میرے خلیل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا کہ میں نمازوں کو ان کے وقت پر پڑھوں۔ پھر تمہارے نماز پڑھ لینے کے بعد جب تم دیکھو کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں تو تمہاری نماز محفوظ ہوگئی اور اگر انہوں نے نماز نہ پڑھی ہو تو ان کے ساتھ شریک ہو جاؤ تمہاری نماز نفل بن جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7808، ترقيم محمد عوامة 7681)
Hadith No.: 7682 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: " رَأَيْتُ عَطَاءً وَسَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، وَأَخَّرَ الْوَلِيدُ الصَّلَاةَ، فَأَوْمَأَ فِي وَقْتِ الصَّلَاةِ، ثُمَّ قَعَدَا حَتَّى صَلَّيَا مَعَهُ تِلْكَ الصَّلَاةَ رَأَيْتُهُمَا فَعَلَا ذَلِكَ مِرَارًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابی اسماعیل فرماتے ہیں کہ جب ولید نے نماز میں تاخیر کی تو حضرت عطاء اور حضرت سعید بن جبیر نے نماز کے وقت میں اشارے سے نماز پڑھ لی، پھر وہ دونوں بیٹھے رہے اور انہوں نے ولید کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہیں میں نے کئی مرتبہ ایسے کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7809، ترقيم محمد عوامة 7682)