☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس جگہ نماز پڑھنے کا بیان جسے عذاب سے دھنسا دیا گیا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اس جگہ نماز پڑھنے کا بیان جسے عذاب سے دھنسا دیا گیا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 7638 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ أَبِي الْحُرِّ الْكِنْدِيِّ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ الْحَضْرَمِيِّ، قَالَ:" خَرَجْنَا مَعَ عَلِيٍّ إِلَى النَّهْرَوَانِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَابِلَ حَضَرَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ، قُلْنَا: الصَّلَاةُ، فَسَكَتَ، ثُمَّ قُلْنَا: الصَّلَاةُ، فَسَكَتَ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْهَا ؛ صَلَّى، ثُمَّ قَالَ: مَا كُنْتُ أُصَلِّي بِأَرْضٍ خُسِفَ بِهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجر بن عنبس حضرمی کہتے ہیں کہ ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نہروان کی طرف نکلے جب ہم بابل پہنچے تو عصر کی نماز کا وقت ہوگیا۔ ہم نے کہا نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے۔ پھر ہم نے کہا نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے۔ جب وہ بابل سے نکل گئے تو اس وقت انہوں نے نماز پڑھی۔ پھر تین مرتبہ فرمایا کہ میں اس جگہ نماز نہیں پڑھنا چاہتا تھا جس زمین میں دھنسایا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7764، ترقيم محمد عوامة 7638)
حدیث نمبر: 7639 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَبِي الْمُحِلِّ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ كَرِهَ الصَّلَاةَ فِي الْخُسُوفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دھ نسائی گئی جگہ پر نماز پڑھنے کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7765، ترقيم محمد عوامة 7639)
حدیث نمبر: 7640 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْمُحِلِّ:" أَنَّ عَلِيًّا مَرَّ بِجَانِبٍ مِنْ بَابِلَ فَلَمْ يُصَلِّ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی محل کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بابل کے کنارے سے گذرے اور وہاں نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7766، ترقيم محمد عوامة 7640)