☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الصلاة في بيت المقدس ومسجد الكوفة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في الصلاة في بيت المقدس ومسجد الكوفة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 7615 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ أَخِيهِ طُلَيْقِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ :" لَأَنْ أُصَلِّيَ عَلَى رَمْلَةٍ حَمْرَاءَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں کسی سرخ ٹیلے پر نماز پڑھ لوں یہ مجھے بیت المقد میں نماز پڑھنے سے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7741، ترقيم محمد عوامة 7615)
Hadith No.: 7616 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: " لَوْ سِرْتُ حَتَّى لَا يَكُونَ بَيْنِي وَبَيْنَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ إِلَّا فَرْسَخٌ أَوْ فَرْسَخَانِ مَا أَتَيْتُهُ، أَوْ مَا أَحْبَبْتُ أَنْ آتِيَهُ!"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں سفر کروں اور میرے اور بیت المقدس کے درمیان ایک یا دو فرسخ کا فاصلہ ہو تو مجھے وہاں جانا پسند نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7742، ترقيم محمد عوامة 7616)
Hadith No.: 7617 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الْمِقْدَامِ، عَنْ حَبَّةَ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَ: إِنِّي اشْتَرَيْتُ بَعِيرًا وَتَجَهَّزْتُ أُرِيدُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: بِعْ بَعِيرَكَ، وَصَلِّ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، يَعْنِي: مَسْجِدَ الْكُوفَةِ فَمَا مِنْ مَسْجِدٍ بَعْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ، وَلَقَدْ نَقَصَ مِمَّا أُسِّسَ خَمْسَمِائَةِ ذِرَاعٍ، يَعْنِي: مَسْجِدَ الْكُوفَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حبہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں اس پر سوار ہو کر بیت المقدس جانا چاہتا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اپنے اونٹ کو بیچ دو اور کوفہ کی مسجد میں نماز ادا کرو۔ مجھے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے بعد کوئی مسجد اس سے زیادہ محبوب نہیں۔ یہ مسجد اپنی تاسیسی مقدار سے پانچ سو گز کم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7743، ترقيم محمد عوامة 7617)
Hadith No.: 7618 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: " لَقِيَنِي كَعْبٌ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ؟ فَقُلْتُ مِنْ مَسْجِدِ الْكُوفَةِ، فَقَالَ: لَأَنْ أَكُونَ جِئْتُ مِنْ حَيْثُ جِئْتَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِأَلْفِ دِينَارٍ أَضَعُ كُلَّ دِينَارٍ مِنْهَا فِي يَدِ مِسْكِينٍ، ثُمَّ حَلَفَ أَنَّهُ أَوْسَطُ الْأَرْضِ كَقَعْرِ الطَّسْتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت کعب مجھے بیت المقدس میں ملے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کہاں سے آئے؟ میں نے کہا کوفہ کی مسجد سے۔ انہوں نے فرمایا کہ جہاں سے تم آئے میرے لئے وہاں ہونا ایک ہزار دینار جن میں سے ہر دینار کو میں ایک مسکین کے ہاتھ پر رکھوں، صدقہ کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ پھر انہوں نے قسم کھا کر فرمایا کہ وہ جگہ طشت کے مرکز کی طرح زمین کے درمیان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7744، ترقيم محمد عوامة 7618)
Hadith No.: 7619 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَزَعَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، وَمَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا: ایک مسجد حرام، دوسری مسجد مدینہ اور تیسری مسجد بیت المقدس [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7745، ترقيم محمد عوامة 7619)
Hadith No.: 7620 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، الزُّهَرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهَرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِي هَذَا، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا: ایک مسجد حرام، دوسری میری مسجد اور تیسری مسجد اقصیٰ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7746، ترقيم محمد عوامة 7620)
Hadith No.: 7621 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَلْقٍ، عَنْ قَزَعَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ آتِي الطُّورَ؟ قَالَ: " دَعِ الطُّورَ وَلَا تَأْتِهَا، وَقَالَ: لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قزعہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کہ میں طور پہاڑ جانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ طور کو چھوڑو اور اس کی طر ف نہ جاؤ۔ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7747، ترقيم محمد عوامة 7621)
Hadith No.: 7622 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: " لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ بیت عتیق یعنی خانہ کعبہ کے علاوہ کسی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7748، ترقيم محمد عوامة 7622)
Hadith No.: 7623 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا تَشُدُّوا الرِّحَالَ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7749، ترقيم محمد عوامة 7623)