☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک نمازی کی طرف منہ کرنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک نمازی کی طرف منہ کرنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 7466 مصنف ابن ابی شیبہ
وكيع ، خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا وكيع ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: " لَا تَسْتَقْبِلُ الصُّورَةُ الصُّورَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی صورت کسی صورت کی طرف رخ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7586، ترقيم محمد عوامة 7466)
حدیث نمبر: 7467 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ إِبْرَاهِيمُ جَالِسًا مُوَلِّيًا ظَهْرَهُ إِلَى الْقِبْلَةِ وَإِنْسَانٌ قَائِمٌ يُصَلِّي مُسْتَقْبِلَهُ، فَأَخَذَ إِبْرَاهِيمُ يَتَّقِيهِ بِيَدِهِ مِنْ هَذَا الْجَانِبِ وَمِنْ هَذَا الْجَانِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کعبہ کی طرف پیٹھ کئے بیٹھے تھے اور ایک آدمی قبلہ کی طرف منہ کئے نماز پڑھ رہا تھا۔ حضرت ابراہیم اپنے ہاتھ سے اپنے آپ کو اس کے سامنے آنے سے بچا رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7587، ترقيم محمد عوامة 7467)
حدیث نمبر: 7468 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، حَنْظَلَةُ الْجُمَحِيُّ ، طَاوُسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ طَاوُسٍ : " أَنَّ رَجُلًا نَذَرَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ، فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ، ثُمَّ أَقَامَ الرَّجُلُ خَلْفَهُ، وَقَالَ: هَكَذَا بِجَبْهَتِهِ، فَسَجَدَ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نذر مانی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کرے گا۔ چناچہ وہ آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبلہ کی طرف رخ کرکے بیٹھ گئے، وہ آپ کے پیچھے کھڑا ہوا اور اس نے آپ کی پیشانی مبارک پر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7588، ترقيم محمد عوامة 7468)
حدیث نمبر: 7469 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْدَانَ أَبُو مَعْدَانَ ، طَاوُسًا
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْدَانَ أَبُو مَعْدَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَزَادَ فِيهِ:" فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ وَفَّيْتَ بِنَذْرِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری نذر پوری ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7589، ترقيم محمد عوامة 7469)