☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے طلوع فجر کے بعد نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات نے طلوع فجر کے بعد نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 7452 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " مَنْ شَاءَ أَنْ يُصَلِّيَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ ؛ فَلْيَفْعَلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جو شخص فجر کے بعد کوئی نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7572، ترقيم محمد عوامة 7452)
حدیث نمبر: 7453 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" إِنَّ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ لَجُزْءًا حَسَنًا مِنَ اللَّيْلِ، فَكَانَ يَقْرَأُ بَعْدَ الْفَجْرِ بِالْبَقَرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ طلوع فجر کے بعد اچھا وقت ہوتا ہے۔ حضرت عروہ طلوع فجر کے بعد سورة البقرۃ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7573، ترقيم محمد عوامة 7453)
حدیث نمبر: 7454 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْأَشَلِّ الْغُدَانِيِّ، قَالَ:" سَأَلَ أَبُو حُصَيْنٍ الشَّعْبِيَّ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ رَجُلٍ بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ وِرْدِهِ شَيْءٌ وَهُوَ يُصَلِّي وَقَدْ طَلَعَ الْفَجْرُ؟ فَقَالَ: يَقْرَأُ بَقِيَّةَ وِرْدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ ابو حصین شعبی نے حضرت منصور بن اشل سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کا رات کے وظیفے میں سے کچھ چھوٹ جائے تو کیا وہ طلوع فجر کے بعد ادا کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت میں اپنا وظیفہ پورا کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7574، ترقيم محمد عوامة 7454)
حدیث نمبر: 7455 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا إِسْحَاقَ , وَالْحَكَمَ يُصَلِّيَانِ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق اور حضرت حکم کو طلوع فجر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7575، ترقيم محمد عوامة 7455)