☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يرى الدم في ثوبه وهو في الصلاة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في الرجل يرى الدم في ثوبه وهو في الصلاة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 7363 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الرَّجُلِ يَرَى فِي ثَوْبِهِ دَمًا وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: إِنْ كَانَ كَثِيرًا فَلْيُلْقِ الثَّوْبَ عَنْهُ، وَإِنْ كَانَ قَلِيلًا، فَلْيَمْضِ فِي صَلَاتِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں اپنے کپڑوں پر خون دیکھے تو کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر زیادہ ہو تو کپڑے کو اتار دے اور اگر تھوڑا ہو تو نماز پڑھتا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7480، ترقيم محمد عوامة 7363)
حديث رقم: 7364 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ إِذَا كَانَ فِي الصَّلَاةِ فَرَأَى فِي ثَوْبِهِ دَمًا، فَاسْتَطَاعَ أَنْ يَضَعَهُ ؛ وَضَعَهُ، وَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَضَعَهُ خَرَجَ، فَغَسَلَهُ، ثُمَّ جَاءَ فَبَنَى عَلَى مَا كَانَ صَلَّى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کپڑوں پر نماز میں خون لگا دیکھے، اب اگر وہ اس کپڑے کو اتارنے کی طاقت رکھتا ہو تو اتار لے، اگر اتارنے کی طاقت نہ ہو تو جا کرا سے دھو لے، پھر جو نماز پڑھ چکا ہے اس سے آگے مکمل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7481، ترقيم محمد عوامة 7364)
حديث رقم: 7365 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يَنْصَرِفُ مِنَ الدَّمِ قَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا طریقہ یہ تھا کہ اگر کپڑوں پر خون لگا دیکھتے، تھوڑا ہو یا زیادہ، وہ جا کر اسے دھو لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7482، ترقيم محمد عوامة 7365)
حديث رقم: 7366 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا رَأَيْتَهُ وَقَدْ صَلَّيْتَ بَعْضَ صَلَاتِكَ، فَضَعِ الثَّوْبَ عَنْكَ، وَامْضِ فِي صَلَاتِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم کپڑوں پر خون لگا دیکھو، جبکہ تم کچھ نماز پڑھ چکے ہو، تو کپڑے کو اتار دو اور نماز پڑھتے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7483، ترقيم محمد عوامة 7366)
حديث رقم: 7367 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي فَيَرَى فِي ثَوْبِهِ الدَّمَ؟ قَالَ: يُلْقِي الثَّوْبَ عَنْهُ، قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ إِلَّا ثَوْبَيْنِ؟ قَالَ: يُلْقِي أَحَدَهُمَا وَيَتَوَشَّحُ بِالْآخَرِ، وسألت الْحَكَمَ، فَقَالَ: مثل ذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص نماز میں اپنے کپڑوں پر خون لگا دیکھے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ کپڑے کو اتار دے۔ میں نے ان سے کہا کہ اگر اس کے پاس دو ہی کپڑے ہوں تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک کپڑے کو اتار دے اور دوسرے کو بائیں بغل کے نیچے سے نکال کر دائیں کندھے کے اوپر ڈال دے۔ میں نے حضرت حکم سے بھی اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7484، ترقيم محمد عوامة 7367)
حديث رقم: 7368 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ , عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي، فَرَأَى فِي ثَوْبِهِ دَمًا، فَوَضَعَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم اگر اپنے کپڑے پر خون لگا دیکھتے تو اسے اتار دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7485، ترقيم محمد عوامة 7368)
حديث رقم: 7369 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ فِي الدَّمِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ، فَقَالَ:" إِذَا كَبَّرْتَ، وَدَخَلْتَ فِي الصَّلَاةِ وَلَمْ تَرَ شَيْئًا، ثُمَّ رَأَيْتُهُ بَعْدُ، فَأَتِمَّ الصَّلَاةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابومجلز فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تکبیر کہہ کر نماز شروع کردے اور اسے کچھ دکھائی نہ دے، پھر اسے نماز شروع کرنے کے بعد خون نظر آئے تو وہ نمازمکمل کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7486، ترقيم محمد عوامة 7369)
حديث رقم: 7370 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " إِذَا رَأَيْتَ فِي ثَوْبِكَ دَمًا، فَامْضِ فِي صَلَاتِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اگر تم نماز میں اپنے کپڑوں پر خون دیکھو تو نماز پڑھتا رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7487، ترقيم محمد عوامة 7370)
حديث رقم: 7371 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنِ الْهُجَيْمِ، قَالَ:" قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ: أَرَى الدَّمَ فِي ثَوْبِي، وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: امْضِ فِي صَلَاتِكَ، فَإِذَا انْصَرَفْتَ ؛ فَاغْسِلْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہجیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن رباح سے پوچھا کہ اگر میں کپڑوں پر خون لگا دیکھوں تو کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز پڑھتے رہو، جب نماز پوری کرلو تو اسے دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7488، ترقيم محمد عوامة 7371)