☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 7292 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ:" كَانَ مُحَمَّدٌ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَؤُمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی امامت کراتے ہوئے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7406، ترقيم محمد عوامة 7292)
حدیث نمبر: 7293 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ:" سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يَقُولُ:" كَانَ يَؤُمُّ عَائِشَةَ عَبْدٌ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک غلام امامت کراتے ہوئے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7407، ترقيم محمد عوامة 7293)
حدیث نمبر: 7294 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , أَنَّ عَائِشَةَ " أَعْتَقَتْ غُلَامًا لَهَا عَنْ دُبُرٍ، فَكَانَ يَؤُمُّهَا فِي رَمَضَانَ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنا ایک مدبر بنایا جو امامت کراتے ہوئے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7408، ترقيم محمد عوامة 7294)
حدیث نمبر: 7295 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَزْهَرُ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَائِشَةَ ابْنَةِ طَلْحَةَ:" أَنَّهَا كَانَتْ تَأْمُرُ غُلَامًا أَوْ إِنْسَانًا يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ يَؤُمُّهَا فِي رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت طلحہ کسی غلام یا کسی اور کو حکم دیتی تھیں کہ رمضان میں مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے ان کی امامت کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7409، ترقيم محمد عوامة 7295)
حدیث نمبر: 7296 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ:" فِي الرَّجُلِ يَؤُمُّ فِي رَمَضَانَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ: رَخَّصَ فِيهِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے سوال کیا گیا کہ کوئی آدمی رمضان میں مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے ان کی امامت کراسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7410، ترقيم محمد عوامة 7296)
حدیث نمبر: 7297 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، قَالَا:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7411، ترقيم محمد عوامة 7297)
حدیث نمبر: 7298 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِي مَعْرُوفٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7412، ترقيم محمد عوامة 7298)
حدیث نمبر: 7299 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَؤُمَّ فِي الْمُصْحَفِ إِذَا لَمْ يَجِدْ" يَعْنِي: مَنْ يَقْرَأُ ظَاهِرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر زبانی پڑھنے والا نہ ملے تو مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرنے والے کی امامت کرائی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7413، ترقيم محمد عوامة 7299)
حدیث نمبر: 7300 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، قَالَ:" كَانَ أَنَسٌ يُصَلِّي وَغُلَامُهُ يُمْسِكُ الْمُصْحَفَ خَلْفَهُ، فَإِذَا تَعَايَا فِي آيَةٍ، فَتَحَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بنانی کہتے ہیں کہ حضرت انس نماز پڑھاتے تھے اور ان کا ایک غلام ان کے پیچھے مصحف اٹھائے کھڑا ہوتا تھا، جب کسی جگہ وہ بھولتے تو وہ انہیں لقمہ دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7414، ترقيم محمد عوامة 7300)