☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال ائتم بالإمام
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من قال ائتم بالإمام
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 7221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ ؛ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ ؛ فَارْكَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ ؛ فَاسْجُدُوا، فَإِنَّهُ أَوَّلُ مَنْ يَرْفَعُ وَأَوَّلُ مَنْ يَضَعُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اتباع کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو۔ جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔ پہلے سر اسی نے اٹھانا ہے اور پہلے سر اسی نے رکھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7333، ترقيم محمد عوامة 7221)
Hadith No.: 7222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَلْحَةَ، قَالَ: قَالَ سَلَْمَانُ: " مَنْ رَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ وَوَضَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ ؛ فَنَاصِيَتُهُ بِيَدِ الشَّيْطَانِ يَرْفَعُهَا وَيَضَعُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے یا امام سے پہلے سر رکھتا ہے، اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے وہی اسے اٹھاتا ہے اور وہی اسے رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7334، ترقيم محمد عوامة 7222)
Hadith No.: 7223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مَلِيحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السَّعْدِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ :" إِنَّ الَّذِي يَخْفِضُ وَيَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ فَإِنَّمَا نَاصِيَتُهُ بِيَدِ الشَّيْطَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھائے یا امام سے پہلے سر رکھے تو اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7335، ترقيم محمد عوامة 7223)
Hadith No.: 7224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَا يَخَافُ الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے وہ اس بات سے کیوں نہیں ڈرتا کہ کہیں اس کا چہرہ گدھے کی طرح کانہ بنا دیاجائے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7336، ترقيم محمد عوامة 7224)
Hadith No.: 7225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " أَمَا يَخَافُ الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ كَلْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اما م سے پہلے سر اٹھانے والا اس بات سے کیوں نہیں ڈرتا کہ اس کا سر کہیں کتے کی طرح نہ بنا دیاجائے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7337، ترقيم محمد عوامة 7225)
Hadith No.: 7226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، الْعَوَّامُ ، عَزْرَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ عَزْرَةَ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ:" كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعْنَا رُءُوسَنَا مِنَ الرُّكُوعِ ؛ قُمْنَا صُفُوفًا، حَتَّى يَسْجُدَ فَإِذَا سَجَدَ ؛ تَبِعْنَاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے، ہم رکوع سے اٹھ کر صفوں میں کھڑے رہتے تھے، یہاں تک کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو ہم بھی آپ کی اتباع میں سجدہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7338، ترقيم محمد عوامة 7226)
Hadith No.: 7227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي قَدْ بَدُنْتُ فَلَا تُبَادِرُونِي بِالرُّكُوعِ وَلَا بِالسُّجُودِ فَإِنِّي مَهْمَا أَسْبِقُكُمْ بِهِ، إِذَا رَكَعْتُ، فَإِنَّكُمْ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ، وَمَهْمَا أَسْبِقُكُمْ بِهِ إِذَا سَجَدْتُ فَإِنَّكُمْ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا وَضَعْتُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری عمر کے زیادہ ہوجانے کی وجہ سے میرے جسم پر گوشت بڑھ گیا ہے۔ تم رکوع و سجود میں مجھ سے آگے نہ بڑھو۔ میں رکوع میں جاتے ہوئے تو تم سے آگے بڑھ سکتا ہوں لیکن رکوع سے اٹھتے ہوئے تم مجھے پالو گے۔ میں سجدہ میں جاتے ہوئے تو تم سے آگے بڑھ جاؤں گا لیکن سجدے سے اٹھتے ہوئے تم مجھے پالو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7339، ترقيم محمد عوامة 7227)
Hadith No.: 7228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7340، ترقيم محمد عوامة 7228)
Hadith No.: 7229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، وَابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَا تُبَادِرُوا أَئِمَّتَكُمْ بِالرُّكُوعِ وَلَا بِالسُّجُودِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رکوع اور سجود میں اپنے امام سے آگے نہ بڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7341، ترقيم محمد عوامة 7229)
Hadith No.: 7230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " مَنْ كَانَ مَعَ الْإِمَامِ فَرَكَعَ قَبْلَ رُكُوعِهِ، وَسَجَدَ قَبْلَ سُجُودِهِ، فَلَيْسَ مَعَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جو شخص امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے اس سے پہلے رکوع کرے اور اس سے پہلے سجدہ کرے وہ امام کے ساتھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7342، ترقيم محمد عوامة 7230)
Hadith No.: 7231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ كَهْمَسٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي قِلَابَةَ فَكَانَ لَا يَصْنَعُ شَيْئًا حَتَّى يَصْنَعَهُ الْإِمَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کھمس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کے ساتھ نماز پڑھی وہ کوئی عمل اس وقت تک نہیں کرتے تھے جب تک اسے امام نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7343، ترقيم محمد عوامة 7231)
Hadith No.: 7232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَسْجُدَ، فَإِذَا سَجَدَ ؛ تَبِعْنَاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو ہم میں سے کوئی اس وقت تک اپنی کمر کو نہیں جھکاتا تھا جب تک آپ سجدہ نہ کرلیں، جب آپ سجدہ کرلیتے تو ہم بھی آپ کی اتباع کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7344، ترقيم محمد عوامة 7232)
Hadith No.: 7233 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي إِمَامُكُمْ، فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ، وَلَا بِالسُّجُودِ، وَلَا بِالْقِيَامِ، وَلَا بِالانْصِرَافِ، فَإِنِّي أَرَاكُمْ أَمَامِي، وَمِنْ خَلْفِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دِن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو رخ مبارک ہماری طرف پھیر کرا رشاد فرمایا کہ اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں، تم رکوع اور سجدوں، قیام اور سلام میں مجھ سے آگے نہ بڑھو، میں تمہیں اپنے آگے اور اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7345، ترقيم محمد عوامة 7233)
Hadith No.: 7234 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ مُحَمَّدُ يَكْرَهُ أَنْ يُسْبَقَ الْإِمَامُ بِشَيْءٍ مِنَ التَّكْبِيرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کوئی شخص امام سے پہلے کوئی تکبیر کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7346، ترقيم محمد عوامة 7234)
Hadith No.: 7235 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةُ ، يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ ، حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا أَبُو مُوسَى فَلَمَّا انْفَتَلَ، قَالَ:" إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَبَيَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا، وَعَلَّمَنَا صَلَاتَنَا، فَقَالَ: إِذَا كَبَّرَ الْإِمَامُ ؛ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ ؛ فَارْكَعُوا، فَإِنَّ الْإِمَامَ يَرْكَعُ قَبْلَكُمْ، وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حطان بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور اس میں ہمارے لئے دین کو بیان فرمایا اور ہمیں نماز سکھائی، آپ نے اس میں فرمایا کہ جب امام تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ کیونکہ امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اٹھاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7347، ترقيم محمد عوامة 7235)
Hadith No.: 7236 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاذًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ:" أَنَّ مُعَاذًا لَمَّا قَدِمَ الْيَمَنَ كَانَ يُعَلِّمُ النَّخَعَ، فَقَالَ لَهُمْ: إِذَا رَأَيْتُمُونِي صَنَعْتُ شَيْئًا فِي الصَّلَاةِ فَاصْنَعُوا مِثْلَهُ، فَلَمَّا سَجَدَ أَضَرَّ بِعَيْنَيْهِ غُصْنُ شَجَرَةٍ، فَكَسَرَهُ فِي الصَّلَاةِ فَعَمَدَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ إِلَى غُصْنٍ فِي الصَّلَاةِ فَكَسَرَهُ! فَلَمَّا صَلَّى، قَالَ: إِنِّي إِنَّمَا كَسَرْتُهُ ؛ لِأَنَّهُ أَضَرَّ بِعَيْنَيْ حِينَ سَجَدْتُ، وَقَدْ أَحْسَنْتُمْ فِيمَا أَطَعْتُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن مدرک فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ جب یمن آئے تو وہاں کے لوگوں کو علم سکھاتے ہوئے فرمایا کہ مں ہ جس طرح نماز پڑھوں گا تم نے بھی اسی طرح نماز پڑھنی ہے۔ چناچہ جب وہ سجدے میں جانے لگے تو درخت کی ایک ٹہنی ان کی آنکھ میں لگی، انہوں نے اس ٹہنی کو توڑ دیا تو وہ سب لوگ درخت کی طرف لپکے اور اس کی ٹہنیوں کو توڑنے لگے۔ جب حضرت معاذ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ میں نے تو ٹہنی اس لئے توڑی تھی کیونکہ اس نے سجدے میں جاتے ہوئے میری آنکھ میں تکلیف پہنچائی تھی۔ البتہ تم نے جس اطاعت سے کام لیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7348، ترقيم محمد عوامة 7236)
Hadith No.: 7237 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي امْرُؤٌ قَدْ بَدُنْتُ، فَلَا تُبَادِرُونِي بِالْقِيَامِ، وَلَا بِالسُّجُودِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عمر بڑھنے کی وجہ سے میرے جسم کا گوشت بڑھ گیا ہے، لہٰذا تم قیام اور سجود میں مجھ سے آگے مت بڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7349، ترقيم محمد عوامة 7237)