☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کرا سکتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کرا سکتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 7169 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ الْيَشْكُرِيُّ، قَالَ: " مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَقَدْ صَلَّيْنَا صَلَاةَ الْغَدَاةِ وَمَعَهُ رَهْطٌ، فَأَمَرَ رَجُلًا مِنْهُمْ فَأَذَّنَ، ثُمَّ صَلَّوْا رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ، قَالَ: ثُمَّ أَمَرُوهُ، فَأَقَامَ، ثُمَّ تَقَدَّمَ، فَصَلَّى بِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان یشکری فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے، اس وقت ہم فجر کی نماز پڑھ چکے تھے۔ ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے، انہوں نے ایک آدمی کو اذان دینے کا حکم دیا، پھر انہوں نے فجر سے پہلے کی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر انہوں نے ایک آدمی کو اقامت کہنے کا حکم دیا اور خود آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7280، ترقيم محمد عوامة 7169)
حدیث نمبر: 7170 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَنَسٍ بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7281، ترقيم محمد عوامة 7170)
حدیث نمبر: 7171 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ، قَالَ: " دَخَلْتُ أَنَا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمَيْدٍ مَسْجِدًا وَقَدْ صُلِّيَ فِيهِ، فَقَالَ: أَلَا تَجِيءُ حَتَّى نُصَلِّيَ فِي جَمَاعَةٍ؟ قُلْتُ: إِنَّ بَعْضَهُمْ قَدْ كَرِهَ ذَلِكَ، قَالَ: كَانَ أَبِي لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عبد اللہ بن حمید مسجد میں داخل ہوئے وہاں نماز ہوچکی تھی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آؤ جماعت کرا لیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ کچھ لوگ اسے مکروہ سمجھتے ہیں۔ وہ فرمانے لگے کہ میرے والد تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7282، ترقيم محمد عوامة 7171)
حدیث نمبر: 7172 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، سُلَيْمَانَ النَّاجِي ، أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ النَّاجِي ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَيُّكُمْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا؟، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَصَلَّى مَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا چکے تھے کہ ایک آدمی آیا، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کون اس کے ساتھ ثواب کی تجارت کرے گا؟ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے آنے والے کے ساتھ جماعت کی نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7283، ترقيم محمد عوامة 7172)
حدیث نمبر: 7173 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، أَبِي عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: " دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا، فَيَقُومُ فَيُصَلِّي مَعَهُ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نماز پڑھ لینے کے بعد ایک آدمی آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کون شخص اس پر صدقہ کرے گا اور اس کے ساتھ نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7284، ترقيم محمد عوامة 7173)
حدیث نمبر: 7174 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: " دَخَلْتُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ مَسْجِدَ مُحَارِبٍ وَقَدْ صَلَّوْا، فَأَمَّنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ محارب کی مسجد میں داخل ہوا، لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انہوں نے میری امامت کرائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7285، ترقيم محمد عوامة 7174)
حدیث نمبر: 7175 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى قُرَيْشٍ، قَالَ: " دَخَلْتُ مَعَ الْحَسَنِ مَسْجِدَ الْبَصْرَةِ فَوَجَدْنَاهُمْ قَدْ صَلَّوْا، فَصَلَّى بِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد مولی قریش فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے ساتھ بصرہ کی مسجد میں داخل ہوا، لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انہوں نے میری امامت کرائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7286، ترقيم محمد عوامة 7175)
حدیث نمبر: 7176 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ تُصَلَّى الْجَمَاعَةُ بَعْدَ الْجَمَاعَةِ فِي مَسْجِدِ الْكِلَّاءِ بِالْبَصْرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ بصرہ کی مسجد الکلأ میں ایک جماعت کے بعد دوسری جماعت کرائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7287، ترقيم محمد عوامة 7176)
حدیث نمبر: 7177 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" إِنَّمَا كَانُوا يكرهون أَنْ يَجْمَعُوا مَخَافَةَ السُّلْطَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسلاف دوسری جماعت کو سلطان کے خوف سے ناپسندیدہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7288، ترقيم محمد عوامة 7177)
حدیث نمبر: 7178 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُسَافِرٍ الْجَصَّاصِ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو: " أَنَّ عَدِيَّ بْنَ ثَابِتٍ وَأَصْحَابًا لَهُ رَجَعُوا مِنْ جِنَازَةٍ فَدَخَلُوا مَسْجِدًا وَقَدْ صُلِّيَ فِيهِ، فَجَمَعُوا، فَكَرِهَ ذَلِكَ إِبْرَاهِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عدی بن ثابت اور ان کے کچھ ساتھیوں نے ایک جنازے سے واپسی پر ایک ایسی مسجد میں جاکر جماعت کرائی جہاں جماعت ہوچکی تھی۔ اس عمل کو حضرت ابراہیم نے ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7289، ترقيم محمد عوامة 7178)
حدیث نمبر: 7179 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَيُّ، قَالَ: " جَاءَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَقَدْ صَلَّيْنَا الْغَدَاةَ، فَأَقَامَ الصَّلَاةَ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمَا فَقَامَ وَسَطَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حی فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فجر کی نماز میں ہمارے پاس آئے، ہم نماز پڑھ چکے تھے، انہوں نے جماعت کھڑی کی اور لوگوں کے درمیان کھڑے ہو کر انہیں نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7290، ترقيم محمد عوامة 7179)
حدیث نمبر: 7180 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَطَاءٍ:" أَنَّهُ صَلَّى هُوَ وَسَالِمُ بْنُ عَطِيَّةَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فِي جَمَاعَةٍ بَعْدَمَا صَلَّى أَهْلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت سلم بن عطیہ نے مسجد حرام میں جماعت ہونے کے بعد جماعت سے نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7291، ترقيم محمد عوامة 7180)
حدیث نمبر: 7181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّهُ قَالَ: " يُصَلُّونَ جَمِيعًا فِي صَفٍّ وَاحِدٍ، إِمَامُهُمْ وَسَطُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ دوسری جماعت کرانے والے سب ایک صف میں کھڑے ہوں گے اور ان کا امام ان کے درمیان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7292، ترقيم محمد عوامة 7181)
حدیث نمبر: 7182 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ:" أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا فَجَمَعَ بِعَلْقَمَةَ، وَمَسْرُوقٍ، وَالْأَسْوَدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں د اخل ہوئے تو لوگ نماز پڑھ چکے تھے۔ انہوں نے علقمہ، مسروق اور اسود کو نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7293، ترقيم محمد عوامة 7182)