☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في تسمية (الرجل) في القنوت
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في تسمية (الرجل) في القنوت
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 7119 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " لَمَّا رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، وَالْمُسْتَضْعَفِينَ بِمَكَّةَ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ، وَاجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِيّ يُوسُفَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز میں ہاتھ اٹھائے تو یہ دعا کی: اے اللہ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام، عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ کے کمزور لوگوں کو آزاد ی عطا فرما۔ اے اللہ! قبیلہ مضر پر اپنی گرفت کو سخت فرما اور ان کے سالوں کو یوسف کی قوم کے سالوں جیسا بنادے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7228، ترقيم محمد عوامة 7119)
Hadith No.: 7120 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، ابْنِ أَبِي يُحَنَّسَ ، سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي يُحَنَّسَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْعَنْ رِعْلًا، وَذَكْوَانًا، وَعَضَلًا وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَالْعَنْ أَبَا الْأَعْوَرِ السُّلَمِيَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بددعا فرمائی: اے اللہ! رعل، زکوان، عضل اور عصیہ پر لعنت فرما جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7229، ترقيم محمد عوامة 7120)
Hadith No.: 7121 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى:" أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيَّ قَنَتَ فِي الْفَجْرِ يَدْعُو عَلَى قُطَرِيٍّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن سلمی نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے قطری کے لئے بددعا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7230، ترقيم محمد عوامة 7121)
Hadith No.: 7122 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، عَمَّنْ سَمِعَ إِبْرَاهِيمَ يَقُولُ: " لَا يُسَمَّى الرِّجَالُ فِي الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں لوگوں کے نام نہیں لئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7231، ترقيم محمد عوامة 7122)
Hadith No.: 7123 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْقِلٍ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ عَلِيٍّ صَلَاةَ الْغَدَاةِ، قَالَ: فَقَنَتَ، فَقَالَ فِي قُنُوتِهِ:" اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِمُعَاوِيَةَ وَأَشْيَاعِهِ، وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَأَشْيَاعِهِ، وَأَبِي السُّلَمِيِّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ وَأَشْيَاعِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں دعائے قنوت پڑھی اور اس مں ں یہ کلمات کہے: اے اللہ! معاویہ اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ! عمرو بن عاص اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ! ابو اعور اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ! عبد اللہ بن قیس اور اس کے گروہ کو سنبھال لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7232، ترقيم محمد عوامة 7123)
Hadith No.: 7124 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ: مَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بَعْدَ الرُّكُوعِ، وَكَانَ يَقُولُ فِي قُنُوتِهِ:" اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، وَالْعَاصَ بْنَ هِشَامٍ، وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ بِمَكَّةَ، الَّذِينَ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً، وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس دن تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھتے رہے، آپ دعائے قنوت میں یہ کلمات کہتے تھے: اے اللہ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام، عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ کے کمزور لوگوں کو آزاد ی عطا فرما جو کوئی ذریعہ نہیں رکھتے اور ان کے پاس نجات کا کوئی راستہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7233، ترقيم محمد عوامة 7124)
Hadith No.: 7125 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَسْلَمِيِّ ، خُفَافِ بْنِ إِيمَاء بْنِ رَحَضَةَ الْغِفَارِيِّ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ خُفَافِ بْنِ إِيمَاء بْنِ رَحَضَةَ الْغِفَارِيِّ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ، قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ لِحْيَانًا وَرِعْلًا، وَذَكْوَانًا، وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ غِفَارٌ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا". ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي أَنَا لَسْتُ قُلْتُ هَذَا، وَلَكِنَّ اللَّهَ قَالَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خفاف بن ایماء بن رحضہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، جب آپ نے دوسری رکعت سے سر اٹھایا تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے لحیان، رعل، ذکوان اور عصیہ پر لعنت فرمائی جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ اللہ تعالیٰ قبیلہ اسلم کو سلامتی عطا فرمائے اور قبیلہ غفار کی مغفرت فرمائے۔ پھر سجدے میں گرگئے، جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اے لوگو! یہ بات میں نے نہیں کی تھی بلکہ اللہ نے فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7234، ترقيم محمد عوامة 7125)