☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وتروں میں قیام کو لمبا کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← وتروں میں قیام کو لمبا کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 7029 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْأَسْوَدِ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَهُوَ مَرِيضٌ فَصَلَّى الْوِتْرَ وَرَجَل مُسْنِده إِلَيْهِ، قَالَ: فَقَنَتَ، فَأَطَالَ الْقُنُوتَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ قَدْ زَادَ عَلَى مَا كَانَ يَصْنَعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک رات میں حضرت اسود کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بیمار تھے۔ انہوں نے وتر پڑھے اس حال میں ایک آدمی کے ساتھ انہوں نے ٹیک لگا رکھی تھی۔ دعائے قنوت پڑھتے ہوئے انہوں نے اسے اپنے معمول کی مقدار سے زیادہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7139، ترقيم محمد عوامة 7029)
حدیث نمبر: 7030 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَقُومُ بِنَا فِي الْوِتْرِ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ مِائَةَ آيَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضر ت سعید بن جبیر ہمیں وتر پڑھاتے ہوئے سو آیات کی مقدار تک قیام کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7140، ترقيم محمد عوامة 7030)
حدیث نمبر: 7031 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: يُقَامُ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ قَدْرَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" الانشقاق آية1
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتر میں سورة الانشقاق کے برابر قیام کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7141، ترقيم محمد عوامة 7031)
حدیث نمبر: 7032 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ: أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قُنُوتِ عُمَرَ فِي الْفَجْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ يَقْنُتُ بِقَدْرِ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ مِائَةَ آيَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعثمان سے سوال کیا گیا کہ حضرت عمر فجر کے قنوت میں کتنی دیر صرف کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ جتنی دیر میں آدمی سو آیات پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7142، ترقيم محمد عوامة 7032)