☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قنوت میں تکبیر کہنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← قنوت میں تکبیر کہنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 7021 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ كَبَّرَ، ثُمَّ قَنَتَ، فَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْقُنُوتِ كَبَّرَ، ثُمَّ رَكَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب قراءت سے فارغ ہوتے تو تکبیر کہتے، پھر دعائے قنوت پڑھتے، جب قنوت سے فارغ ہوجاتے تو تکبیر کہہ کر رکوع کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7131، ترقيم محمد عوامة 7021)
حدیث نمبر: 7022 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَقْنُتَ فَكَبِّرْ لِلْقُنُوتِ، وَكَبِّرْ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَرْكَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم دعائے قنوت پڑھنے کا ارادہ کرو تو قنوت کے لئے تکبیر کہو، اور جب رکوع کرنے کا ارادہ کرو تو پھر بھی تکبیر کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7132، ترقيم محمد عوامة 7022)
حدیث نمبر: 7023 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ إِذَا قَنَتَ، وَيُكَبِّرُ إِذَا فَرَغَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم جب قنوت کہتے تو تکبیر کہا کرتے تھے اور جب فارغ ہوجاتے تو پھر تکبیر کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7133، ترقيم محمد عوامة 7023)
حدیث نمبر: 7024 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: إِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَاءَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ إِذَا فَرَغْتَ ؛ فَكَبِّرْ وَارْكَعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم قراءت سے فارغ ہوجاؤ تو تکبیر کہو اور جب قنوت سے فارغ ہوجاؤ تو پھر تکبیر کہو اور رکوع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7134، ترقيم محمد عوامة 7024)
حدیث نمبر: 7025 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، وَأَبَا إِسْحَاقَ، يَقُولُونَ: فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ:" إِذَا فَرَغَ ؛ كَبَّرَ، ثُمَّ قَنَتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وتروں کی قنوت میں جب تم قراءت سے فارغ ہوجاؤ تو تکبیر کہو اور پھر دعائے قنوت پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7135، ترقيم محمد عوامة 7025)