☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کا بیان جسے وتروں کے بارے میں شک ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← اس شخص کا بیان جسے وتروں کے بارے میں شک ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7003 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، وَجَهْمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ" فِي الَّذِي يَشُكُّ فِي وِتْرِهِ، قَالَ: يَشْفَعُ بِرَكْعَةٍ وَيَسْتَقْبِلُ الْوِتْرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جسے وتروں کے بارے میں شک ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ ایک رکعت ساتھ ملائے اور دوبارہ وتر پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7110، ترقيم محمد عوامة 7003)
حدیث نمبر: 7004 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وكيع، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ يَشُكُّ فِي الرَّكْعَةِ مِنَ الْوِتْرِ أَيَسْتَقْبِلُ أَمْ لَا؟، قَالَ: لَا، وَلَكِنْ يَقْضِي الرَّكْعَةَ وَيَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جسے وتر کی ایک رکعت میں شک ہوجائے تو وہ دوبارہ وتر پڑھے گا یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ دوبارہ تو نہیں پڑھے گا البتہ ایک رکعت کی قضا کرے گا اور دو سجدے کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7111، ترقيم محمد عوامة 7004)