☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا آدمی وتر پڑھنے کے بعد فورا کوئی دوسری نماز پڑھ سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا آدمی وتر پڑھنے کے بعد فورا کوئی دوسری نماز پڑھ سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 6999 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي سِنَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنِ الرَّجُلِ يُوتِرُ، ثُمَّ يُصَلِّي؟ فَقَالَ: يَنَامُ، ثُمَّ يُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ وتر پڑھنے کے بعد کوئی نماز پڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ سو جائے پھر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7106، ترقيم محمد عوامة 6999)
حدیث نمبر: 7000 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُوتِرَ، ثُمَّ يُصَلِّيَ عَلَى إِثْرِ وِتْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی وتر پڑھنے کے بعد فوراً کوئی دوسری نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7107، ترقيم محمد عوامة 7000)
حدیث نمبر: 7001 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ سَلَّامٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ بَدْرٍ:" أَنَّ سَعْدًا كَانَ يُوتِرُ، ثُمَّ يُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن بدر فرماتے ہیں کہ حضرت سعد وتر پڑھنے کے بعد نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7108، ترقيم محمد عوامة 7001)
حدیث نمبر: 7002 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ الضَّجْعَةَ بَيْنَ الْوِتْرِ وَبَيْنَ الرَّكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ وتر اور دو رکعتوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7109، ترقيم محمد عوامة 7002)