☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 6993 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ صَلَّى عَلَى رَاحِلَتِهِ فَأَوْتَرَ عَلَيْهَا، وَقَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی سواری پر نماز پڑھتے ہوئے اس پر وتر ادا فرمائے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7100، ترقيم محمد عوامة 6993)
حدیث نمبر: 6994 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ثُوَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يُوتِرُ عَلَى رَاحِلَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثویر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی سواری پر وتر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7101، ترقيم محمد عوامة 6994)
حدیث نمبر: 6995 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّهُ أَوْتَرَ، وَقَالَ: الْوِتْرُ عَلَى الرَّاحِلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے وتر پڑھے اور فرمایا کہ سواری پر وتر جائز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7102، ترقيم محمد عوامة 6995)
حدیث نمبر: 6996 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ:" أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يُوتِرُ عَلَى الْبَعِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن نافع فرماتے ہیں کہ ان کے والد اونٹ پر وتر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7103، ترقيم محمد عوامة 6996)
حدیث نمبر: 6997 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُوتِرَ الرَّجُلُ عَلَى رَاحِلَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنی سواری پر وتر پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7104، ترقيم محمد عوامة 6997)
حدیث نمبر: 6998 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ: " صَحِبْتُ سَالِمًا فَتَخَلَّفْتُ عَنْهُ بِالطَّرِيقِ، فَقَالَ: مَا خَلَّفَكَ؟ قَالَ: قُلْتُ أَوْتَرْتُ، قَالَ: فَهَلَّا أَوْتَرْتَ عَلَى رَاحِلَتِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عقبہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت سالم کے ساتھ تھا۔ میں راستے میں پیچھے رہ گیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم پیچھے کیوں رہ گئے تھے؟ میں نے کہا کہ میں وتر پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے اپنی سواری پر کیوں وتر نہیں پڑھ لئے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7105، ترقيم محمد عوامة 6998)