☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يوتر بركعة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كان يوتر بركعة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 6870 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيتَ الصَّلَاةَ، فَأَوْتِرْ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کی نماز دو دو رکعتوں میں ہے، جب تمہیں فجر کے طلوع ہونے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6977، ترقيم محمد عوامة 6870)
Hadith No.: 6871 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ، وَكَانَ يَتَكَلَّمُ بَيْنَ الرَّكْعَتَيْنِ وَالرَّكْعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رکعت وتر پڑھتے تھے اور دو رکعتوں اور ایک رکعت کے درمیان گفتگو فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6978، ترقيم محمد عوامة 6871)
Hadith No.: 6872 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، خَالِدٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوَتْرُ وَاحِدَةٌ، وَسَجْدَتَانِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کی نماز دو رکعتیں ہیں۔ وتر کی ایک رکعت ہے۔ اور فجر کی نماز سے پہلے دو سجدے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6979، ترقيم محمد عوامة 6872)
Hadith No.: 6873 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَابْنُ عَوْنٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَابْنُ عَوْنٍ ، وغيرهما، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ، قَالَ: مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا أَحْسَسْتَ الصُّبْحَ أَوْ خَشِيتَ الصُّبْحَ، فَصَلِّ رَكْعَةً تُوتِرُ لَكَ صَلَاتَكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تہجد کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں۔ جب تمہیں فجر طلوع ہونے کا اندیشہ ہو تو وتر کی ایک رکعت پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6980، ترقيم محمد عوامة 6873)
Hadith No.: 6874 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مَنْصُورٌ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ:" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمّ قَالَ: أَدْخِلُوا إِلَيَّ نَاقَتِي فُلَانَةَ، ثُمَّ قَامَ، فَأَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیر دیا، پھر فرمایا کہ میری فلاں اونٹنی کو یہاں لے آؤ، اس کے بعد کھڑے ہوکر ایک رکعت وتر ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6981، ترقيم محمد عوامة 6874)
Hadith No.: 6875 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنِ ابْنِ شَقِيقٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوَتْرُ وَاحِدَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں اور وتر کی ایک رکعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6982، ترقيم محمد عوامة 6875)
Hadith No.: 6876 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ فَقِيلَ لَهُ، قَالَ: إِنَّمَا أَسْتَقْصَرَ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ ان کے والد ایک رکعت وتر پڑھتے تھے۔ ان سے کسی نے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس کو مختصر کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6983، ترقيم محمد عوامة 6876)
Hadith No.: 6877 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ عَطَاءٍ , أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ، فَأُنْكِرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَسُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: أَصَابَ السُّنَّةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ایک رکعت وتر پڑھے تو لوگوں نے ان کے اس عمل کو ناپسند کیا۔ اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے سنت پر عمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6984، ترقيم محمد عوامة 6877)
Hadith No.: 6878 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " سَمَرَ ابْنُ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةُ عِنْدَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، ثُمَّ خَرَجَا، فَتَقَاوَمَا، فَلَمَّا أَصْبَحَا رَكَعَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا رَكْعَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ولید بن عقبہ کے پاس رات کو گفتگو کی، پھر وہ آپس میں باتیں کرتے ہوئے باہر آئے، جب صبح ہوگئی تو ان میں سے ہر ایک نے ایک رکعت ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6985، ترقيم محمد عوامة 6878)
Hadith No.: 6879 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً أُوتِرُ بِرَكْعَةٍ؟، فَقَالَ: نَعَمْ إِنْ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا میں ایک رکعت وتر پڑھ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اگر تم چاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6986، ترقيم محمد عوامة 6879)
Hadith No.: 6880 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" كَانَ آلُ سَعْدٍ، وَآلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يُسَلِّمُونَ فِي كُلِّ رَكْعَتَيِ الْوَتْرِ، وَيُوتِرُونَ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سعد اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی آل کے لوگ وتر کی دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیتے تھے اور ایک رکعت وتر ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6987، ترقيم محمد عوامة 6880)
Hadith No.: 6881 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" كَانَ الْحَسَنُ يُسَلِّمُ فِي رَكْعَتَيِ الْوَتْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت حسن وتر کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6988، ترقيم محمد عوامة 6881)
Hadith No.: 6882 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، وَنَافِعٍ , قَالَا:" رَأَيْنَا مُعَاذًا الْقَارِيَّ يُسَلِّمُ فِي رَكْعَتَيِ الْوَتْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید اور حضرت نافع کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت معاذ القاری کو وتر کی دو رکعتوں میں سلام پھیرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6989، ترقيم محمد عوامة 6882)
Hadith No.: 6883 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ , أَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ایک رکعت وتر ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6990، ترقيم محمد عوامة 6883)
Hadith No.: 6884 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَتْ نَائِلَةُ ابْنَةُ فَرَافِصَةَ الْكَلْبِيَّةُ أَنْ تَقْتُلُوهُ أَوْ تَدَعُوهُ، فَقَدْ كَانَ يُحْيِي اللَّيْلَ بِرَكْعَةٍ يَجْمَعُ فِيهَا الْقُرْآنَ"، تَعْنِي يُوتِرُ بِهَا ؛ تَعْنِي عُثْمَانَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت نائلہ بنت فرافصہ کلبیہ نے فرمایا کہ باغی حضرت عثمان کو شہید کردیتے یا چھوڑ دیتے وہ پوری رات جاگتے اور ایک رکعت میں پورا قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔ حضرت نائلہ بنت فرافصہ کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ وتر کی ایک رکعت تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6991، ترقيم محمد عوامة 6884)