☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات وتروں کو مؤخر کیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات وتروں کو مؤخر کیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 6815 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اذان کے وقت وتر پڑھتے تھے۔ اور اقامت کے وقت دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6917، ترقيم محمد عوامة 6815)
حدیث نمبر: 6816 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
وَحَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ عِنْدَ الْأَذَانِ، وَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ مَعَ الْإِقَامَةِ"، زَادَ سَلَّامُ: الْأَذَانَ الْأَوَّلَ، قَالَ سَلَّامُ: وَسَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ مَرَّةً، قَالَ:" يُوتِرُ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اذان کے وقت وتر پڑھتے تھے۔ اور اقامت کے وقت دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ حضرت سلام کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پہلی اذان کے وقت وتر پڑھتے تھے۔ حضرت سلام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابواسحاق کو کہتے سنا ہے کہ آپ طلوع فجر کے وقت وتر پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6918، ترقيم محمد عوامة 6816)
حدیث نمبر: 6817 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ :" رُبَّمَا أَوْتَرْتُ وَإِنَّ الْإِمَامَ لَصَافٌّ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ بعض اوقات میں وتر پڑھتا ہوں اور امام صبح کی نماز کے لئے صف بنارہا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6919، ترقيم محمد عوامة 6817)
حدیث نمبر: 6818 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " أُوتِرُ وَالْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ، قَالَ: نَعَمْ، فَأَوْتِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ کیا میں مؤذن کی اقامت کے وقت وتر پڑھ سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا کہ ہاں تم اس وقت وتر پڑھ سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6920، ترقيم محمد عوامة 6818)
حدیث نمبر: 6819 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُوتِرُ عِنْدَ الْإِقَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اقامت کے وقت وتر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6921، ترقيم محمد عوامة 6819)
حدیث نمبر: 6820 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو ظَبْيَانَ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ يَخْرُجُ إِلَيْنَا، وَنَحْنُ نَنْتَظِرُ تَبَاشِيرَ الصُّبْحِ، فَيَقُولُ: الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ، نِعْمَ سَاعَةُ الْوَتْرِ هَذِهِ، فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ظبیان کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آتے تھے اور ہم صبح کی کرنیں دیکھ رہے ہوتے تھے۔ وہ کہتے نماز، نماز، یہ نماز کا کتنا اچھا وقت ہے۔ جب فجر طلوع ہوجاتی تو وہ دو رکعتیں پڑھتے، پھر نماز کھڑی ہوجاتی اور وہ نماز پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6922، ترقيم محمد عوامة 6820)
حدیث نمبر: 6821 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي حَصِينٍ ، يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ وَتْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" كُلُّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلُهُ، وَأَوْسَطُهُ، فَانْتَهَى وَتْرُهُ، حِينَ مَاتَ فِي السَّحَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وتروں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کے ہر حصے میں وتر کی نماز پڑھی ہے۔ ابتدائی حصہ میں بھی اور درمیانی حصہ میں بھی۔ آپ نے وصال سے پہلے سحری کے وقت وتر کی نماز پڑھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6923، ترقيم محمد عوامة 6821)
حدیث نمبر: 6822 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي الضُّحَى ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6924، ترقيم محمد عوامة 6822)
حدیث نمبر: 6823 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ لَيْلَةً كُلَّهَا فَكَانَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ يَقْرَأُ قِرَاءَةً يَسْمَعُ أَهْلُ الْمَسْجِدِ يُرَتِّلُ وَلَا يُرَجِّعُ، حَتَّى إِذَا كَانَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ بِمِقْدَارِ مَا بَيْنَ أَذَانِ الْمَغْرِبِ إِلَى الانْصِرَافِ مِنْهَا , أَوْتَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ رات کے ہر حصے میں وتر کی نماز پڑھی ہے۔ آپ اپنی آواز کو قراءت میں اتنا بلند کرتے کہ مسجد میں موجود سب لوگ سن سکتے تھے۔ آپ ترتیل سے پڑھتے تھے اور قراءت کو دہرا دہرا کر نہیں پڑھتے تھے۔ آپ فجر کے طلوع ہونے سے پہلے مغرب کی اذان سے لے کر نماز سے فارغ ہونے تک کے وقت کے برابر وتر کی نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6925، ترقيم محمد عوامة 6823)
حدیث نمبر: 6824 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " الْوَتْرُ مَا بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ وتر دو نمازوں کے درمیان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6926، ترقيم محمد عوامة 6824)
حدیث نمبر: 6825 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" قُلْتُ : أَيُّ سَاعَةٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَنْ أُوتِرَ؟، قَالَ: إِذَا ثَوَّبَ الْمُؤَذِّنُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کہ وتر پڑھنے کا سب سے بہتر وقت کون سا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب اذان دینے والے اذان کے دوران گردن کو لمبا کریں اور سر کو حرکت دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6927، ترقيم محمد عوامة 6825)
حدیث نمبر: 6826 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ عَنِ الرَّجُلِ يَسْتَيْقِظُ عِنْدَ الْإِقَامَةِ، قَالَ: يُوتِرُ" حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بَيَانَ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ: " جَاءَ ابْنُ عُمَرَ مَعَ الْفَجْرِ فَأَوْتَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اقامت کے وقت بیدار ہو، کیا وہ وتر پڑھ لے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں وہ اس وقت وتر پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6928، ترقيم محمد عوامة 6826)
حدیث نمبر: 6828 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، مُطَرِّفٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، بَعْضِ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُطَرِّفٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " مِنْ كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَوَّلِهِ، وَأَوْسَطِهِ وَآخِرِهِ، وَلَكِنْ ثَبَتَ الْوَتْرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کے ہر حصے میں، ابتداء میں، درمیان اور اختتام کے موقع پر وتر ادا کئے ہیں۔ البتہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے زیادہ وتر رات کے آخری حصہ میں ادا فرمائے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6929، ترقيم محمد عوامة 6828)
حدیث نمبر: 6829 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّهُ كَانَ يُوتِرُ إِذَا بَقِيَ مِنَ اللَّيْلِ مثل مَا ذَهَبَ مِنْهُ إِلَى صَلَاةِ الْمَغْرِبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رات کو اس وقت وتر پڑھتے جب رات کا اتنا حصہ باقی رہ جاتا جتنا حصہ مغرب کی نماز سے اب تک گذرا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6930، ترقيم محمد عوامة 6829)
حدیث نمبر: 6830 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، قَالَ:" سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ عَنِ الْوَتْرِ بَعْدَ الْأَذَانِ، فَقَالَ: نَعَمْ، وَبَعْدَ الْإِقَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سے اذان کے بعد وتر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں اذان کے بعد اور اقامت کے بعد بھی وتر پڑھے جاسکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6931، ترقيم محمد عوامة 6830)
حدیث نمبر: 6831 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ ," أَنَّ أَبَا مَيْسَرَةَ كَانَ يَؤُمُّ قَوْمَهُ، فَأَبْطَأَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أُوتِرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ اپنی قوم کی امامت کرتے تھے، ایک مرتبہ انہیں دیر ہوگئی۔ انہوں نے فرمایا کہ میں وتر پڑھ رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6932، ترقيم محمد عوامة 6831)
حدیث نمبر: 6832 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، حَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، أَبِي مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ: " مِنْ كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَلَّمَ مِنْ أَوَّلِهِ، وَأَوْسَطِهِ، وَآخِرِهِ، فَانْتَهَى وَتْرُهُ إِلَى السَّحَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کے ہر حصے میں وتر کی نماز پڑھی ہے۔ ابتدائی حصہ میں بھی، درمیانی حصہ میں بھی اور آخری حصہ میں بھی۔ آپ نے وصال سے پہلے سحری کے وقت وتر کی نماز پڑھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6933، ترقيم محمد عوامة 6832)